’ہیرامنڈی‘ میں ساتھ نظر آئیں گی مادھوری اور ریکھا

0
0

ممبئی //بالی وڈ اداکارہ ریکھا اور مادھوری دکشت فلم ہیرامنڈی میں ایک ساتھ کام کرتی نظر آ سکتی ہیں۔
سنجے لیلا بھنسالی اپنی آنے والی ویب سیریز ‘ہیرا منڈی’ کے لئے سرخیوں میں ہیں۔ خواتین پر مرکوز اس سیریز میں کئی بالی ووڈ اداکارائیں کام کرتی نظر آئیں گی۔ سوناکشی سنہا اور ہما ​​قریشی ہیرا منڈی میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اس ویب سیریز میں کل سات ایپی سوڈ ہیں۔ پہلے ایپی سوڈ کی ہدایت کاری بھنسالی خود کریں گے اور باقی ایپی سوڈ کی ہدایت کاری کی ذمہ داری وبھو پوری کو دی گئی ہے۔
یہ کہا جارہا ہے کہ ‘ہیرامنڈی’ میں مادھوری دکشت اور ریکھا بھی نظر آسکتی ہیں ۔ یہ دونوں اداکارائیں آخری بار فلم ‘لجا’ میں ساتھ دیکھی گئی تھیں۔ اب ایک بار پھر دونوں 20 سال بعد ‘ہیرامنڈی’ میں ایک ساتھ دکھائی دے سکتی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا