پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے- وزیراعظم کا پیغام

0
0

اسلام آباد،//پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان آج اقوام عالم میں سر اٹھا کر کھڑا ہوسکتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جشن آزادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم کی قومی اقدار کو سربلند رکھنے کا عزم دہرانا چاہتے ہیں، ہم نے ابھرنے کے لیے تاریخ کے سفرمیں کٹھن چیلنجز عبور کیے ہیں۔
مسٹر عمران خان نے کہا کہ آج اندرون ملک بعض درپیش مسائل ہمارے عزم کا امتحان ہیں، آج خطے کی بدلتی صورتحال ہمارے عزم کا امتحان ہے، ہم اپنے عزم صمیم کی بدولت رکاوٹوں پر قابو پالیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک مرتبہ پھر مضبوط تر قوم کے طور پر ابھریں گے، معیشت کی بحالی، کورونا وبا سے نبردآزما ہونے پر پذیرائی ملی، ماحولیاتی تحفظ پر ہماری پالیسیوں کو دنیا بھر میں سراہا گیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے مغربی سرحدوں پر غیرمستحکم صورت حال پر بڑی قربانیاں دیں، ہم نے مغربی سرحد پر غیرمستحکم صورت حال کی بھاری قیمت چکائی ہے۔
مسٹر عمران خان نے کہا کہ نیا پاکستان میں ہماری تمام تر توجہ جیو اکنامکس پر مرکوز ہوگئی ہے، اولین ترجیح عوام کی فلاح و بہبود اور خوشحالی ہے، حکومت نے پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن کوششیں کیں۔
انہوں نے کہا کہ بلاشبہ پاکستان اللہ کا ہمارے لیے ایک تحفہ ہے، پاکستان کو قابل فخر، خوشحالی اور پر امن بنانے میں کردار ادا کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا