شمالی کشمیر کے قصبہ سوپور میں جنگجوؤں کا گرینیڈ حملہ، سی آر پی ایف اہلکار زخمی

0
0

سری نگر،//شمالی کشمیر کے قصہ سوپور میں جمعے کے روز مشتبہ جنگجوؤں کے گرینیڈ حملے میں سینٹر ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کا ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ قصبہ سوپور میں جمعے کے روز ایس بی آئی بینک کے نزدیک جنگجوؤں نے سیکورٹی فورسز پر ایک گرینیڈ داغا۔
انہوں نے بتایا کہ گرینیڈ حملے کے نتیجے میں ایک سی آر پی ایف اہلکار آہنی ریزے لگنے سے زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا