حکومت نے چاررکنی کمیٹی تشکیل دی۔دس دنوں کے اندررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت
لازوال ڈیسک
جموں؍؍حکومت جموں وکشمیرنے آرڈرنمبر700-JK(GAD)آف 2021جاری کرکے جموں وکشمیرایڈمنسٹریٹیوسروس کے ٹائم سکیل انڈکشن سے متعلق معاملات کاجائزہ لینے کے لیے ایک چاررکنی کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دی ہے اوراس میں چاررکنی ممبران میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ہیلتھ اینڈمیڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ، کمشنرسیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ۔سیکریٹری لائ ڈیپارٹمنٹ اورڈائریکٹرجنرل (کوڈس) فائنانس ڈیپارٹمنٹ شامل ہیں۔کمیٹی کودس دنوں کے اندررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اوراس کے بعد اسٹیبلشمنٹ کم سلیکشن کمیٹی غورکرے گی۔