خودکفیل ہندستان کی کامیابی کی ذمہ داری ہندستانی صنعت پر: مودی

0
0

آج کا نیا ہندستان، نئی دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تیار،اب غیرملکی سرمایہ کاری سے نہیںگھبراتا
یواین آئی

نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی نے آزادی کے امرت فیسٹول کو ہندستانی صنعت دنیا کے نئے عزائم اور نئے اہداف کے لئے یہ بہت بڑا موقع قرار دیتے ہوئے آج کہاکہ خودکفیل ہندستان مہم کی کامیائی کی بہت بڑی ذمہ داری ہندستانی صنعت پر ہے۔مسٹر مودی نے کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی آئی آئی کی یہ میٹنگ اس بار 75ویں یوم آزادی کے ماحول میں، آزادی کے امرت فیسٹول کے درمیان ہورہی ہے۔ یہ بہت بڑا موقع ہے، ہندستان صنعت دنیا کے نئے عزائم کے لئے، نئے اہداف کے لئے۔انہوں نے کہاکہ آج کا نیا ہندستان، نئی دنیا کے ساتھ چلنے کے لئے تیار ہے۔ جو ہندستان کبھی غیرملکی سرمایہ کاری سے گھبراتا تھا، آج وہ ہر طرح کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کررہا ہے۔ آج صورتحال تیزی سے تبدیل ہورہی ہے۔ اہل وطن کا جذبہ، ہندستان میں بنی مصنوعات کے ساتھ ہے۔ کمپنی ہندستانی ہو یہ ڈضروری نہیں لیکن آج ہر ہندستانی، ہندستان میں تیار مصنوعات کو اپنانا چاہتا ہے۔وزیراعظم مودی نے کہاکہ ایک وقت تھا جب ہمیں لگتا تھا کہ جو کچھ بھی غیرملکی ہے وہی بہتر ہے۔ اس سوچ کا نتیجہ کیا ہوا کہ یہ ہندستانی صنعت کے قدآور اچھی طرح سمجھتے ہیں۔ ہمارے اپنے برانڈ بھی، جو ہم نے لوگوں کی محنت کے بعد کھڑے کئے تھے، ان کو غیرملکی ناموں سے ہی پیش کیا جاتا تھا۔انہوں نے کہاکہ آج ہندستان کے نوجوان جب میدان میں اترتے ہیں تو ان میں وہ ہچکچاہٹ نہیں ہوتی۔ وہ محنت کرنا چاہتے ہیں، وہ خطرہ اٹھانا چاہتے ہیں، وہ نتائج لانا چاہتے ہیں۔ اب ہمارے نوجوانوں میں یہ جذبہ آگیا ہے کہ ہم اس ملک سے ہیں۔ اسی طرح کی خوداعتمادی آج ہندستان کے اسٹارٹ اپ میں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہماری صنعت پر ملک کے اعتماد کا ہی نتیجہ ہے کہ آج آسان کاروباری ماحول میں اضافہ ہورہا ہے اور زندگی گزارنے میں آسانی آرہی ہے۔ کمپنی قانون میں کی گئی تبدیلی اس کی بہت بڑی مثال ہے۔ آج ملک میں وہ حکومت ہے جو قوم کے مفاد میں بڑے سے بڑا خطرہ اٹھانے کے لئے تیار ہے۔ جی ایس ٹی اتنے برسوں تک صرف اس لئے اٹکا رہا کیونکہ جو پہلے حکومت میں تھے وہ سیاسی خطرہ اٹھانے کی ہمت نہیں کرسکے۔ ہم نے نہ صرف جی ایس ٹی نافذ کیا بلکہ آج ریکارڈ جی ایس ٹی جمع بھی ہورہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا