کشمیر میں مہاجر پنڈتوں کی 9جائیدادیں بحال

0
0

جموں وکشمیرمیں حکومت کوتعلیم ، صحت اور فلاحی کاموں جیسے عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کااختیار:مرکز
370کی منسوخی کے بعد نوکریوں کیلئے520کشمیری پنڈت مہاجرین واپس کشمیر آئے
لازوال ڈیسک

نئی دہلی؍؍مرکزی سرکارنے بدھ کے روز اسبات کی یقین دہانی کرائی کہ وادی میںکشمیری پنڈت تارکین وطن کی آبائی جائیدادوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے ایک سوال کے جواب میں پارلیمان کے ایوان بالایعنی راجیہ سبھا کواسبات کی جانکاری دی کہ کشمیر میں کشمیری مہاجر پنڈتوں کی 9جائیدادیں اصل مالکان کو واپس کر دی گئی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہاکہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج2015 کے تحت نوکریوں کیلئے520کشمیری پنڈت تارکین وطن کشمیر واپس آئے ہیں۔اس دوران مرکزی وزیر مملکت برائے داخلی امورنے کہا کہ جموں و کشمیر کے موافقت شدہ زمینی قوانین کے مطابق حکومت سرکاری گیزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے تعلیم ، صحت اور فلاحی مقاصد جیسے عوامی مقاصد کے لئے زمین کی منتقلی کی اجازت دے سکتی ہے۔مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نیتانند رائے نے بدھ کے روز راجیہ سبھا کومطلع کیاکہ مرکزی حکومت کی جانب سے وادی میںکشمیری پنڈت تارکین وطن کی آبائی جائیدادوں کی بحالی کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے ایوان کوبتایاکہ کشمیروادی میں واقع کشمیری مہاجرپنڈتوں کی 9 جائیدادیں صحیح اور اصل مالکان کو اب تک واپس دی گئی ہیں۔مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ جموں و کشمیر مہاجر غیر منقولہ جائیداد (پرزرویشن،پروٹیکشن اینڈ ریسٹرین آن ڈسٹرس سیلز) ایکٹ 1997 کے تحت جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع کے ضلعی مجسٹریٹ (ڈی ایم) غیر منقولہ افراد کے قانونی نگران ہیں۔ضلع مجسٹریٹ تجاوزات کی صورت میں تارکین وطن کی جائیدادیںبحال کرنے کیلئے ازخود کارروائی کرتے ہیں ، جبکہ تارکین وطن ایسے معاملات میں ضلع مجسٹریٹ سے بھی درخواست کر سکتے ہیں۔داخلی امورکے مرکزی وزیرمملکت نے نے ایک سوال کے تحریری جواب میں راجیہ سبھا کوبتایاکہ حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق جائیدادوں کو ان کے حقیقی اور اصل مالک کی حوالے کئے جانے کے حوالے سے ،9 جائیدادیں بحال کی گئی ہیں ۔نتیا نندرائے نے کہا کہ جموں و کشمیر کی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے مطابق ،دفعہ370 کے خاتمے کے بعد ، وزیر اعظم کے ترقیاتی پیکیج2015 کے تحت نوکریوں کے لئے 520کشمیری پنڈت تارکین وطن کشمیر واپس آئے ہیں۔ایک اور سوال کا جواب دیتے ہوئے مرکزی وزیر مملکت برائے امور داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ5 اگست 2019 کو آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد آئین کی تمام دفعات کو مرکزی زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں لاگو کر دیا گیا ہے ، جبکہ آئین کی دفعات کے مطابق جموں وکشمیر میں موجودہ قوانین میں تبدیلی کی ضرورت تھی۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے موافقت شدہ زمینی قوانین کے مطابق حکومت سرکاری گیزٹ میں نوٹیفکیشن کے ذریعے تعلیم ، صحت اور فلاحی مقاصد جیسے عوامی مقاصد کیلئے زمین کی منتقلی کی اجازت دے سکتی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا