لازوال ڈیسک
جموں//جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے تمام ضلعی صدور اور سکریٹریٹ کے اراکین کو 15اگست ،2021کو دوپہر دو بجے یوم آزادی کاجشن منانے کیلئے جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے جموں اور سری نگر کے ہیڈکوارٹر میں مدعو کیا ہے۔ورکنگ کمیٹی کے اراکین اور سکریٹریٹ کے دفتری عہدیداران بھی دوپہر دو بجے ہونے والی اس تقریب میں شامل ہوں گے۔پنتھرس پارٹی نے جموں وکشمیر کے لیفٹننٹ گورنر منوج سنہا سے اس موقع پر جموں وکشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت قیدتمام افراد کو رہا کرنے کی درخواست کی ہے۔جموں وکشمیر نیشنل پنتھر س پارٹی کے بلاک صدور سے بھی ہر بلاک میں یوم آزادی کا جشن منانے کی تقریب منعقد کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔