این ایس ایس یونٹ ڈگری کالج رام نگر نے آزادی کا امرت مہوتسو منایا

0
0

سالوگن تحریری مقابلے میں کالج کے طلباء نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا
نریندر ٹھاکر
ادھمپور؍؍گورنمنٹ ڈگری کالج رام نگرکی آزادی کا امرت مہوسوت کمیٹی اوراین ایس ایس اکائی نے آج کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ادھے بھانو کی رہنمائی میں 75 ویں یوم آزادی پر ایک ہفتہ طویل پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے نعرہ تحریری مقابلہ منعقد کیا۔ اس جشن کے پیچھے بنیادی مقصد طلباء میں حب الوطنی کا جذبہ اور صاف ستھرا اور سبز ماحول سے محبت پیدا کرنا ہے۔وہیں پروگرام میںتقریباً 30 این ایس ایس رضاکاروں اور کالج کے دیگر طلباء نے نعرہ تحریری مقابلے میں حصہ لیا ۔اس دوران چھٹے سمسٹر کی روہنی ٹھاکر نے پہلی ، نیہا ٹھاکر سمسٹر چہارم اور سنتوش کماری سمسٹر دوم نے دوسری اور اکھل جبوترہ بی اے سمسٹر ششمنے اس مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔ وہیںتمام طلباء نے تقریب میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ تاہم کالج پرنسپل نے طلباء اور منتظمین کو اس طرح کے دلچسپ ایونٹ کے انعقاد پر مبارکباد دی اور کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اس طرح کی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔انہوں نے مزید کہاکہ صفائی ہماری زندگی کا ایک اہم حصہ ہے کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے لہذا ، ہمیں اپنے بیرونی ماحول کو صاف ستھرا ،سبز اور اندرونی ذہن کو ٹھنڈا اور پرامن بنانا ہے تاکہ خوش اور صحت مند زندگی گزار سکیں۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا