گورنمنٹ ڈگر ی کالج بنی کے زیر اہتمام آزادی کے مہااتسو کے تحت صفائی مہم کا آغاز

0
0

یوم آزادی اس ملک کے لیے دی گئی تمام قربانیوں کی یاد دہانی ہے: پرنسپل کالج
لازوال ڈیسک
جموں//گورنمنٹ ڈگری کالج بنی نے کالج کیمپس میں صفائی مہم کا اہتمام کیا۔وہیں ڈاکٹر وشال شرما پرنسپل جی ڈی سی بنی اور ڈاکٹر رام کرشن این ایس ایس پروگرام آفیسر کی نگرانی میں جی ڈی سی بنی کے این ایس ایس یونٹ نے "آزادی کا امرت مہاتسو 2021” کے تحت کالج کیمپس میں ایک روزہ صفائی مہم کا اہتمام کیا۔جبکہ یہ تقریب 75 ویں یوم آزادی کو منانے کے لیے طے شدہ تقریبات میں سے ایک تھی۔وہیں این ایس ایس کے طالب علم اور رضاکاروں نے صفائی مہم میں حصہ لیا تاکہ کالج کیمپس کو اس جذبے سے صاف کیا جاسکے تاکہ دوسروں کو اپنے ماحول کو صاف رکھنے کی ترغیب ملے۔ پروگرام کا اہتمام طلبائ اور کالج کی آرگنائزنگ کمیٹی نے کیا تھا۔وہیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر وشال شرما نے کہا کہ یوم آزادی اس ملک کے لیے دی گئی تمام قربانیوں کی یاد دہانی ہے اور ہمیں ان تمام قربانیوں کو نہیں بھولنا چاہیے جیسے مہاتما گاندھی ، چندر شیکھر آزاد ، بھگت سنگھ ، اور لاکھوں دیگر جن کے نام ہم تک نہیں جانتے لیکن انہوں نے ہندوستان کو انگریزوں سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کی۔ وہیںایونٹ کا اختتام ڈاکٹر رام کرشن این ایس ایس پروگرام آفیسر کے پیش کردہ شکریہ کے ساتھ ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا