حیدرآباد، //شادی سے انکار پر ایک لڑکی نے اپنے عاشق کے مکان کے سامنے دھرنا دیا۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع عادل آباد میں پیش آیا۔تفصیلات کے مطابق ضلع کے ٹونکینا دیہات کی رہنے والی 24سالہ لڑکی،26سالہ لڑکے تروپتی سے محبت کرتی تھی۔یہ دونوں شادی کرنا چاہتے تھے۔حال ہی میں تروپتی کو پولیس کانسٹیبل کی ملازمت ملی جس کے بعد اس نے شادی سے انکار کردیا۔تروپتی کے شادی سے انکار کے بعد لڑکی نے اس کے مکان کے سامنے دھرنادیااوراس سے انصاف کامطالبہ کیا۔لڑکے کے خاندان نے اس سلسلہ میں پولیس سے لڑکے کے خلاف شکایت کی جس کے بعد پولیس عہدیداروں نے تروپتی کی کونسلنگ کی۔اسی دوران خاتون تنظیموں نے متاثرہ سے ملاقات کرتے ہوئے اس سے یگانگت کا اظہار کیا۔