فوج کی جانب سے پونچھ کے گلپور میں ویکسینیشن کیمپ کا انعقاد

0
0

محکمہ صحت کے اشتراک سے مقامی لوگوں کی بڑی تعداد کو کوویشیلڈ ویکسین کی گئی
لازوال ڈیسک
پونچھ//کووڈ 19 کے خلاف جنگ میں عوام کی مدد کے لیے انڈین آرمی کی مسلسل کوششوں کے ایک حصے کے طور پر فوج نے آج یہاں کرشنا گھاٹی بریگیڈ کے زیراہتمام سرلا بٹالین نے ضلع پونچھ کے گلپور گاؤں میں کووڈ 19 ویکسینیشن کیمپ کا اہتمام کیا۔وہیں پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ پونچھ کے اشتراک سے کوویڈ ویکسینیشن کیمپ نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے قریبی دیہاتوں سے مقامی آبادی اور سرپنچوں کی طرف سے زبردست ردعمل اور حمایت دیکھی۔عوام کی ایک بڑی تعداد کوویشیلڈ ویکسین کے ساتھ ویکسین کی گئی تھی جس کے بعد طبی نمائندوں کی طرف سے ویکسینیشن کے بعد مسلسل نگرانی کی گئی۔جبکہ تقریب کا اختتام فوج کے نمائندوں کے ساتھ سول آبادی کے باہمی تعاون سے ہوا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا