جولائی 2021 میں 35.17 ارب ڈالر کی برآمدات

0
0

نئی دہلی،// بین الاقوامی منڈیوں کی طلب میں اضافہ اور گھریلو مارکیٹ میں سرگرمیاں شروع ہونے سے رواں سال جولائی میں ہندوستانی برآمدات بڑھ کر 35 ارب 17 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے پیر کے روز ایک ٹویٹ میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ جولائی 2021 میں ہندوستان کی برآمدات 35.17 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں۔
ان اعداد و شمار رد عمل ظاہر کرتے ہوئے جناب پیوش گوئل نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی مہم میک ان انڈیا کے تحت دنیا کے لیے مینوفیکچرنگ کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کے خود انحصار ہندوستان کے وژن کے مطابق ہندوستانی برآمدات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا