مختلف نوعیت کے درجنوں کیسوں کی شنوائی
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ کشتواڑ میں ضلع کورٹ کمپلکس کے احاطے میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں چار بینچ قائم کیے گئے۔ اس موقع پر مختلف نوعیت کے درجنوں کیسوں، بشمول حادثاتی کلیم، لیبر کمپینسیش کلیم، گھریلو تنازعات، اور مختلف قسم کے مجرمانہ کیسوں کی سنوائی کی گئی۔قائم کیے گئے مختلف بینچوں کی صدارت صدارت وائی پی کوتوال پرنسل ڈسٹرکٹ ایڈ سیشن جج کشتواڑ، یش پال شرما چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کشتواڑ، کشوری لال شرما ایڈیشنل ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اور انوپ کمار اے ایل۔ سی کشتواڑ نے کی اور ان کے ہمراہ عمران وانی سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی، مہاجبین اختر منصف جج ، پرمود کمار تحصیلدار کشتواڑ اور کلدیپ شرما سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کشتواڑ نے بھی کیسوں کی سنواء کے دوران اپنے فرائض انجام دی?۔واضح رہے کہ لوک عدالت کے دوران کوئڈ کے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کیا گیا اور کچھ کیسوں کی سنواء آن لائن بھی ہوئی