عمارت کے ارد گرد دکھا صفائی ستھرائی کا بھی فقدان
ماجد چوہدری
پونچھ؍؍ گورنمنٹ ڈگری کالج پونچھ کا گراؤنڈ اور اس کے ساتھ بنی ہوئی انڈور سپورٹس ملٹی پرپز حال کی عمارت عرصہ دراز سے مرمت کی منتظر ہے۔ پورے گراؤنڈ میں گھاس اگا ہے اور غلیظ ہے۔ کوڑا کرکٹ اور یہاں تک کے گراؤنڈ اور عمارت مال مویشیوں کی رہائش گاہ اور شرابیوں کا اڈہ بنی ہوئی ہے۔ جو گراؤنڈ بچوںکے کھیلنے کے لیے بنایا گیا ہے وہاں مویشی رہ رہیں ہیں۔ اور گراؤنڈ کے ساتھ میں بنی ہوئی عمارت او پی سدبھاونہ کے تحت آرمی نے بنوائی تھی اور جس کے بنوانے کا مقصد پونچھ کے وہ بچے جو کھیل کود کا شوق رکھتے ہیں اور کھیل کود میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے ہیں ان کے شوق کو بڑھاوا دینا اور ان کی مشکلاتوں کا ازالہ کرنا تھا۔ لیکن زمینی سطح پر سب کچھ اس کے برعکس ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔ عرصہ دراز سے مرمت کی منتظر اس عمارت کی تصویروں کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ پونچھ کی انتظامیہ کس حد تک ہمارے شانہ بشانہ ہے۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ جب سے یہ عمارت بنی ہے تب سے لیکر آج تک یہاں کوئی پروگرام نہیں کیا۔ عمارت پوری طرح سے گرنے والی ہے۔ جہاں ہمارے بچوں کو کھیل کود کے بارے میں جانکاری فراہم کروانے کے لیے پروگرام منعقد ہونے تھے وہاں مال مویشی آرام فرماتے نظر آ رہے ہیں۔ اور رات کو آ کر شرابی رقص کرتے ہیں۔ انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ اس عمارت کی مرمت کریں اور جس مقصد کے لیے عمارت کو بنایا ہے وہ سر انجام دیں۔