بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے کشتواڑ میں کورونا کی صورتحال آج صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یکم مارچ 2021 ئ سے اب تک مجموعی طور پر 1801 مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ جن میں سے اب تک 1688 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت مثبت معاملات میں سے آٹھ مریض ہسپتال میں زیر علاج ہیں علاوہ ازیں باقی مریض گھروں میں زیر علاج ہیں ۔اور انکو انتظامیہ کی طرف سے طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ہفتے کے دوران مثبت معاملات میں کافی کمی آئی ہے ۔اور صرف پنتالیس مثبت معاملات سامنے آئے ہیں۔ کورونا کنٹینمینٹ زون کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ضلع میں مختلف مقامات پر کوئڈ سیمپلنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں تاکہ مثبت معاملات کی بروقت جانچ ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس ہفتے 9597 لوگوں کی سیمپلنگ کی گئی جبکہ پچھلے ہفتے 8607 لوگوں کی سیمپلنگ کی گئی تھی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کشتواڑ نے سو فیصد ویسی نیشن کو یقینی بنانے کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے ہیں