338نئے مثبت معاملات ،2اموات

0
0

اَب تک3,08,246مریض صحتیاب
لازوال ڈیسک

جموں؍؍حکومت نے کہا ہے کہ پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے338نئے مثبت معاملات سامنے آئے ہیںجن میں سے238کا تعلق کشمیر صوبے سے اور 100کا تعلق جموں صوبے سے ہیں اور اِس طرح مثبت معاملات کی کل تعداد3,16,629تک پہنچ گئی ہے۔اِسی مدت کے دوران 02کووِڈ مریضوںکی وَفات ہوئی ہیں جن میں 01کا تعلق صوبہ جموں اور 01 کا تعلق کشمیر صوبہ سے ہے۔حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے روزانہ میڈیا بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے3,16,629معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے4,048سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک3,08,246اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد4,335تک پہنچ گئی ،جن میں سے 2,222کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور2,113کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران آج مزید497فراد شفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے177افراداور کشمیر صوبے کے320اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 101,38,591ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے 03؍ جولائی 2021ئ؁کی شام تک98,21,262نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک24,57,566افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں11,644اَفراد کو گھریلو قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔4,048فراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ2,34,430اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطابق22,03,109اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا