تاجر برادری مختلف اسکیموں سے مستفیدہونے کیلئے ایم ایس ایم ایز کے ساتھ اندراج کروائیں: ارون گپتا
لازوال ڈیسک
جموں//چیمبر ہاؤس میں سی سی آئی کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر سی سی آئی جموں ارون گپتا نے کی ۔ اس دوارن ارون گپتا نے ایم ایس ایم ایز اور روڈ ٹرانسپورٹ کے وزیر شری نتن گڈکری کے حالیہ اعلان کی تعریف کی جنہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں نظرثانی شدہ رہنما خطوط میں پرچون اور ہول سیل تاجروں کو ایم ایس ایم ای کے طور پر شامل کیا ہے۔جبکہ تاجر برادر ی کا یہ طویل التوا کا مطالبہ تھا جو سرکار نے پورا کیا اور خاص طور پر وبائی بحران کے وقت میں مرکزی حکومت کی طرف سے کیا گیا اعلان اہمیت کا حامل ہے ۔انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ بڑے پیمانے پر مختلف اسکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے لئے ایم ایس ایم ایز کے ساتھ اندراج کروائیں۔