جے ایم سی جموں نے گوشت فروشوں پر کسا شکنجہ، چیکنگ مہم کا آغاز

0
0

غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد
لازوال ڈیسک
جموں//کمشنرجے ایم سی ، محترمہ اونی لواسہ کی ہدایت پر آج یہاں ایک ٹیم نے جموں شہر کے مختلف علاقوں میں اچانک گوشت چیکنگ مہم چلائی۔ جبکہ یہ مہم سی پی او چوک ، سدھرا ، نیو پلاٹ ، امپھلا ، جانی پور اور بی سی روڈ وغیرہ کے علاقوں میں گوشت کی مختلف دکانوں ، چکن شاپس اور فش مینیجروں کا معائنہ کرنے کیلئے شروع کی گئی، جس کا مقصد گوشت کاروباری برادری کی جانب سے صارفین کو مہیا کرنے والے گوشت کے معیار کا جائزہ لینا تھا ۔تاہم مہم کے دوران تقریبا 40 کلو غیر معیاری گوشت ضبط کرلیا گیا اور بعد میں اس کو مناسب طریقے سے نمٹا دیا گیا اور ساتھ ہی بغیر اسٹیمپ اور غیر معیاری گوشت فروخت کرنے والوںپر 16000روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ۔دریں اثناء جے ایم سی ٹیم نے مختلف گوشت و چکن شاپ دکانوں کے مالکان کو ہدایات جاری کیں کہ وہ اپنی دکانوں میں سیاہ ،سرخ رنگ کے شیشے لگائیں اور گوشت کو اپنی دکانوں کے باہر نہ لٹکا ئیں۔اور گوشت اور مرغی کے حصوں کی وجہ سے پیدا ہونے والے یومیہ کچرے کو جمع کرنے کے لئے کالے پولیتھین کے ساتھ الگ الگ ڈبے رکھیں۔وہیں اس دوران میونسپل ویٹرنری آفیسر نے گوشت مرغی کی مصنوعات سے نمٹنے والے تمام دکانداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی دکانوں اور اس کے آس پاس صفائی کو برقرار رکھیں اور جے ایم سی کی جانب سے وقتا فوقتا جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا