نوین چودھری نے صوبہ جموں کے چیف باغبانی افسران کی میٹنگ طلب کی

0
0

سانبہ ، کٹھوعہ کی کنڈی بیلٹ میں ایلو ویرا کے کمپیکٹ پودے لگانے پر زور دیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍محکمہ ہارٹیکلچر کے پرنسپل سیکرٹری نوین کمار چودھری نے آج جموں صوبہ کے چیف باغبانی افسران کی میٹنگ طلب کی تا کہ اپنے اپنے علاقوں میں چلائی جانے والی محکمہ جاتی ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ اور پودے لگانے والی مہموں کا جائیزہ لے سکیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے محکمہ کی مختلف اسکیموں کے تحت جاری شجرکاری کے سلسلے میں ضلع وار پیش رفت کا جائیزہ لیا ۔ انہوں نے افسران سے کہا کہ وہ سانبہ اور کٹھوعہ کی کنڈی بیلٹ میں ایلو ویرا کی کاشتکاری کیلئے ہر ضلع میں 100 ہیکٹر کے رقبے پر پودے لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایلو ویرا کی پروسیسنگ کیلئے ایک ایلو ویرا پروسیسنگ یونٹ قائم کیا جائے گا جس سے ضلعوں کی کاشتکاری برادری کو فائدہ پہنچے گا ۔ انہوں نے زیتون کے تیل کی تیاری کیلئے رام بن میں زیتون کا تیل نکالنے کا ایک پلانٹ قائم کرنے کی ہدایت دی اور اس بات پر زور دیا کہ پیداوار میں اضافے کے علاوہ برانڈنگ اور پیکجنگ پر بھی توجہ دی جانی چاہئیے ۔ میٹنگ میں جموں کے ڈائریکٹر ہارٹیکلچر رام سیوک ، ڈائریکٹر زراعت جموں کے کے شرما اور صوبہ جموں کے چیف باغبانی کے افسران نے شرکت کی ۔ بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری نے تلاب تلو جموں میں ہارٹیکلچر میوزیم اور فروخت مرکز کا دورہ کیا اور اس کے کام کاج کا جائیزہ لیا ۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا