سپریم کورٹ:کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم آئین میں ترمیم کریں؟

0
0

گورنر کابینہ کے وزراء کی مدد اور مشورے پر عمل کرنے کے لئے آئین کی دفعات کا پابند
یواین آئی

نئی دہلی؍؍سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز مہاراشٹر قانون ساز کونسل میں اراکین کو نامزد کرنے کے لئے گورنر کو معیار وضع کرنے کی ہدایت دینے کی درخواست یہ کہتے ہوئے خارج کردی کہ وہ آئین میں ترمیم نہیں کرسکتے ہیں۔چیف جسٹس این وی رمن کی سربراہی میں ڈویڑن بنچ نے یہ کہتے ہوئے درخواست خارج کردی کہ وہ گورنر کو ہدایات نہیں دے سکتی ہے۔جسٹس رمن نے ایڈوکیٹ پراچی دیشپانڈے سے کہا کہ "ہم نہ تو گورنر کو ہدایت جاری کرسکتے ہیں اور نہ ہی آئین کے التزامات میں ترمیم کرسکتے ہیں۔ کیا آپ چاہتے ہیں کہ ہم آئین میں ترمیم کریں؟”۔انہوں نے کہا کہ درخواست گزار کو آئین کے آرٹیکل 171 کے الفاظ پر غور کرنا چاہئے۔ گورنر کابینہ کے وزراء کی مدد اور مشورے پر عمل کرنے کے لئے آئین کی دفعات کا پابند ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا