چوہدری عبد الغنی اور ڈاکٹر نازیہ غنی کی ایل جی سنہاسے اپیل

0
0

نئے ترقی یافتہ سینئر لیکچرر کو پرنسپل اور ہیڈ ماسٹروں کو زیڈیوز میں مناسب ایڈجسٹمنٹ کے لئے فوری طور پر مداخلت کریں
منظور حسین قادری

پونچھ؍؍کسی بھی نظام میں اس وقت تک سدھار نہیں آسکتا جب کہ اس کے لائحہ عمل کے تحت نظامت نہ ہو اس کے لئے نظم ونسق عامہ درکار ہے اور ایک ماہر ناظم کا نظام میں بڑا عمل دخل ہوتا ہے ۔ضلع پرنچھ کے لئے یہ بڑی پریشان کن بات ہے کہ کچھ افسران ایک یا دو سال کے اندر ریٹائرمنٹ کے دائرہ کار پر ہیں۔ معلومات کے مطابق ضلع پونچھ میں آسامیوں سے منسلک پرنسپل کے تقریبا 18 آسامیوں کے قریب اور نو پانچ سینئر لیکچرز کو کولگام ، شوپیاں ، ڈوڈا ، ادھم پوررام بن کے دور دراز سنگلاخ علاقہ میں تعیناتی ضلع پونچھ کی عوام کے ساتھ ایک بڑی انصافی ہوگی چونکہ محل وقوع اور علاقائی نفسیات پر مبنی خدمات سے متعلمین بھر پور استفادہ حاصل کرسکتے ہیں ۔وہیں ترقی پائے جانے والے ہیڈ ماسٹرزکو بطور ذی ای او وادی اور جے کے یو ٹی کے مختلف حصوں میں بھی ایڈجسٹ کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع پونچھ میں ہیڈ ماسٹر زکی تقریبا 50 آسامیاں خالی ہیں۔ بہت سے سنیئرز کو پروموشن ملنے جا رہی ہیں۔ ہم ایل جی انتظامیہ سے مناسب مداخلت کی اپیل کرتے ہیں اور ترجیحی طور پر ان افسران کی ہوم ڈسٹرکٹ ایڈجسٹمنٹ کرکے نظام تعلیم کو روز افزوں کرنے میں سر حدی اضلاع پونچھ وراجوری کے ساتھ ہمدردی کے خواہشمند ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا