دوسکریٹریٹ کا قیام، تمام کو بڑی راحت:پروفیسربھیم سنگھ

0
0

طویل جدوجہدکے بعد فتح پانے پرپنتھرس پارٹی نے اپنی پہلی جیت کا جشن منایا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں وکشمیر میں دو سکریٹریٹ بنائے جانے کے بعد جموں میں پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جموں وکشمیر نیشنل پنتھرس پارٹی کے صدر پروفیسر بھیم سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر میں دو سکریٹرٹ کا قیام پارٹی کا ایک ہنگامی مطالبہ تھا جو آج پورا ہوگیا اور اس کیلئے انہوں نے پنتھرس پارٹی کے تمام کارکنوں اوران لوگوں کو مبارکباد دی جو 1982میں پارٹی کے قیام سے اس کی تحریک سے منسلک رہے ۔انہوں نے کہا کہ پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر میں دو سکریٹریٹ اور دو اسمبلیوںکے لئے جدوجہد کررہی تھی تاکہ کشمیر اور جموں صوبہ کے لوگوں کو ہندستان کے باقی شہریوں کی طرح کام اور ترقی کے مساوی مواقع مل سکیں۔یہاں جموں میں میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے لوگوں کو مبارکباد دی اور لداخ کے باشندوں کو یقین دلایا کہ پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر اور لدخ کے ریاست کے درجہ کی بحالی کے لے لیہ سے نئی دہلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ پنتھرس پارٹی لداخ کے لوگوں کے لئے مساوات اور خودمختاری کے لئے لڑے گی۔ انہوں نے 24جون 2021کو نئی دہلی میں کل جماعتی اجلاس میں وزیراعظم نریندرمودی سے کہا تھا کہ لداخ(لیہ سے کارگل ) کے لوگوں کو مساوی سلوک اور سہولت دی جانی چاہئے جس کے وہ ہندستانی شہری ہونے کے ناطے ہندستانی آئین کے مطابق حق دار ہیں۔انہوں نے ہندستان کے وزیراعظم کو یہ پیغام بھی پہنچایا کہ جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام ترقی کے لئے خصوصی دیکھ بھال کے حق دار ہیں۔انہوں نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے کہا کہ پنتھرس پارٹی تمام بنیادی حقوق کے فوائد اور جموں وکشمیر پبلک سیفٹی ایکٹ کو ، جو ہندستانی آئین کی روح اور جذبہ کے منافی ہے، ہٹانے کے لئے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھے گی ۔انہوں نے بتایا کہ پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر اور لداخ کے عوام کو دفاعی نقطہ نظر سے جموں وکشمیر اور لداخ کے اتحاد اور تمام بنیادی حقو ق کے فوائد کے لئے بیدار کرے گی کیونکہ لداخ کو چین کی طرف سے تکبر کا سامنا کرنا پڑا ہے جس نے لداخ میں ہندستان کے تقریباً 2000مربع میل علاقہ پر غیرقانونی قبضہ کررکھا ہے۔پروفیسربھیم سنگھ نے 24جون 2021کو نئی دہلی میں وزیراعظم کے ساتھ جموں وکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں آخری مقر ر کے طورپر اپنی نمائندگی کے بارے میں میڈیا کو بتایا۔انہوں نے اعلان کیا کہ پنتھرس پارٹی جموں وکشمیر کے ریاست کے درجہ کی بحالی اور جلد اسمبلی انتخابات کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی ۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ مکمل حد بندی 2021کی مردم شماری کے بعد کی جائے گی۔پریس کانفرنس میں موجود افراد میں محترمہ انیتا ٹھاکر (جنرل سکریٹری) کیپٹن انل گوڑ(صوبائی صدر)، نیرج دیوان(جنرل سکریٹری۔پی ٹی یو) اور دیگر شامل تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا