بااختیارپنچایتی راج نظام کے دعوئوں پہ ایف آئی آرکاسیاہ دھبہ!

0
0

عوامی مسائل کے ازالہ کیلئے پرامن احتجاج کرنے پرپنچایتی نمایندگان کے خلاف ایف آئی آرکیخلاف سینئرسیٹیزن کونسل بھی سامنے آئی
ساجد طفیل لون

بھدرواہ؍؍بھدرواہ میں سینئرسٹیزن کونسل نامی عوامی تنظیم نے پنچایتی نمایندگان کے خلاف پولس کی طرف سے لگائی گئی ایف آی ار کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ساجد میر سرپنچ نے ایک جائز مانگ کی اس نے اپنے گائوں کے لیے سڑک کی مانگ کی تھی۔ ان کے ہاتھ میں کوئی ہتھیار نہیں تھا نہ ہی کوئی ڈنڈہ تھا تو پھر کس وجہ سے ان کے خلاف ایف آئی آر لگائی گئی۔میرا ملک آزاد ہے اور یہاں پر ہر کسی کو اپنے حق کی آواز اٹھانے کی آزادی ہے تو پھر ایسی کون سی وجوہات ہیںجس کے چلتے پرامن احتجاج کررہے عوامی نمایندوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ۔جموں کشمیر کے اعلیٰ پولیس کے حکام کو اس ایف آئی آر کو واپس لینے کی مانگ کی جارہی ہے۔سینئر سیٹیز کونسل کے نمائندگان نے یہاں پریس کانفرنس کرکے حکام سے گزارش کی کہ جس کسی نے بھی یہ کام کیا ہے اس کی جانچ کرائی جائے اور قصوار کو یہاں سے دوسری جگہ ٹرانسفر کیا جائے کیوں بھدرواہ میں ہم امن سکون چاہتے ہیں۔اسلئے ان پولیس عہدیداروں پر ذمہ دای عاید کرنی چاہیے جس سے کہیںباہر نہ ہو اور ایف آئی آر واپس لی جانی چاہیے ۔ریاستی صدر جنتادل سیکولر مست ناتھ یوگی بھی اس موقع پرموجود تھے۔اُنہوں نے کہاکہ عوامی نمایندگان پر ایف آئی آر لگانا یہ ایک جمہوریت کا قتل ہے جس کو ہم کسی حال میں برداشت نہیں کریں گے ۔ہم مانگ کرتے ہیںکہ ایف آئی آر واپس لی جائے جو عہدیدار اس میں ملوث پایا جائے اس پر ذمہ داری عاید کی جائے اور بھدرواہ کے پرامن ماحول کو پرامن بناے رکھنے کے لیے عوام کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرنا چاہے۔ چودھری محمد اقبال ریاستی نایب صدر نیشنل پنتھرس پارٹی نے کہا کہ اس مجلس میں موجود سبھی حضرات ایف آئی آر واپس اور پولیس عہدیدار پر ذمہ داری عائید کرنے پر اٹل تھے جن میں عبدلحفیظ خطیب ،محمد اشرف گونی ،سابقہ ڈی ایس پی تنویر احمد دیو،محمد شبیر چودھری،مست ناتھ یوگی ،محمد اقبال چودھری اور کوتوال وید بھی شامل تھے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا