اسسٹنٹ کمشنر لیبر عابد حسین کی کارکردگی عوام دوست و قابل ستائش

0
0

مزدور طبقہ انکے کام سے بہت خوش،بلاتاخیرورُکاوٹ فریادسنی جاتی ہے: اسلم کوہلی
ماجد چوہدری

پونچھ؍؍ پونچھ ضلع میں تعینات اسسٹنٹ کمشنر لیبر عابد حسین کی عوام نے سراہنا کی ہے اور ان کے رویے کو عوام دوست اور ستائیس کے قابل قرار دیا ہے۔پونچھ کے کھنیتر گاؤں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پونچھ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہونہار اور قابل افسر محکمہ لیبر کی سربراہی کر رہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مزدور طبقہ ایک زمین سے جڑا ہو طبقہ ہوتا ہے اور اس کی شنوائی کرنے والا افسر بھی اگر اسی طرح کا ہو جو اس کے مسائل کو سنجیدگی سے نوٹس کرے تو اس بڑی اور کیا بات ہوگی۔اس کے علاوہ اسلم کوہلی نے بتایا کہ اس وقت جتنا بھی عملہ ان کی قیادت میں اس دفتر میں کام کررہا ہے سب کا رویہ قابل تعریف ہے اور عوام دوست بھی۔یاد رہے کہ عابد حسین محکمہ لیبر میں اسسٹنٹ کمشنر لیبر کے عہدے پر فائز ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایمپلائمنٹ کا بھی اضافی چارج انہی کے پاس ہے اور دونوں محاذوں پر یکساں کام کرتے اور انصاف کرتے نظر آتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا