راجوری تا تھنہ منڈی ڈبل روڈ کی تعمیر سست روی کا شکار

0
0

جگہ جگہ تعمیراتی سامان کے ڈھیر جمع ، ٹریفک جام اور لوگپریشان
عمرارشدملک

راجوری ؍؍راجوری تا تھنہ منڈی ڈبل روڈ کی تعمیر 40 سال کی عوامی جدوجہد کے دو ماہ قبل شروع کی گئی لیکن اس وقت تک 10 فیصد کام بھی نہیں کیا گیا۔ تفصیلات کے راجوری تا تھنہ منڈی روڈ رابطہ وادی کشمیر اور ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑتا ہے اور اس روڈ پر ہر دن تقریباََ 5000 چھوٹی بڑی گاڑیاں چلتی ہیں۔ اس روڈ کے لئے راجوری، تھنہ منڈی اور بفلیاز میں ہزاروں بار احتجاج بھی ہوئے بلآخر مرکزی حکومت کی جانب سے اس روڈ پروجیکٹ کو منظوری دی گئی اور فنڈس بھی الات کئے اور 3 ماہ قبل ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری راجیش کمار شوان کی زیرِ صدارت میں ڈبل روڈ کے کام کو شروع کیا گیا اور آج تقریباً 3 گزرنے کے بعد بھی 10 فیصد کام نہیں ہو پایا۔ لوگوں کے مطابق راجوری سے لیکر تھنہ منڈی تک مختلف مقامات پر ٹھیکیدار تعمیراتی مٹیریل اور مٹی کے بڑے بڑے ڈھیر جمع کر کے رکھے ہیں جس سے ٹریفک جام میں اضافہ ہوگیا ہے اور تیز گرمی میں لوگ پریشان ہوگے ہیں۔ لوگوں نے ضلع انتظامیہ راجوری سے اپیل کی ہے کہ راجوری تا تھنہ منڈی روڈ کے کام کو تیزی سے کرنے کی ہدایت جاری کرے اور گریف کو بھی ہدایت دے کہ وہ ہر دن موقعہ پر جاکر کام کا جائزہ لے تاکہ کام میں تیزی پیدا ہو ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا