’ایلوپتی بمقابلہ آیور وید‘:عدالت عظمیٰ نے رام دیو سے ایلوپیتھی سے متعلق بیان کی کاپی طلب کی

0
0

نئی دہلی //سپریم کورٹ نے بدھ کے روز یوگا گرو سوامی رام دیو کو ہلاکت خیز عالمی وبا کورونا وائرس سے متعلق ’ایلوپتی بمقابلہ آیور وید‘ تنازع میں اپنے بیان کی نقل ( ٹرانسکرپشن) اورویڈیو فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
چیف جسٹس این وی رمن ، جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس رشی کیش رائے پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سماعت کے دوران رام دیو سے متعلق بیان کی ویڈیو اور نقل کی فراہمی کی ہدایت کی۔
یوگا گرو کی جانب سے پیش ہونے والے سینئر ایڈوکیٹ مکل روہتگی کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے کہا کہ پہلے درخواست گزار کا اصل بیان ان کے سامنے پیش کیا جانا چاہئے۔ جسٹس رمن نے کہا’’آپ نے مکمل مواد فراہم نہیں کیا ہے۔ آپ نے جو کہا وہ دراصل وہی ہے جو آپ نے کہا تھا۔ ‘‘

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا