یواین آئی
نئی دہلی؍؍ملک میں جان لیوا اور ہلاکت خیز کورونا وائرس کی رفتار مسلسل سست پڑرہی ہے منگل کو یومیہ نئے مریضوں کی تعداد 40 ہزار سے بھی کم رپورٹ ہوئی ہے اس کے ساتھ ہی شفایابی کی شرح 96.87 فیصد ہوگئی ہے دریں اثنا پیر کو 52 لاکھ 76 ہزار 457 افراد کو کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے گئے۔ ملک میں اب تک 32 کروڑ 90 لاکھ 29 ہزار 510 افراد کو ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔مرکزی وزارت صحت کی جانب سے منگل کی صبح جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے 37566 نئے کیسز کی رپورٹ کے ساتھ ہی ملک کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ تین لاکھ 16 ہزار 897 ہوگئی ہے۔ اسی دوران56 ہزار 994 مریضوں کی شفایابی کے بعد اس وبا کو شکست دینے والوں کی مجموعی تعداد دو کروڑ 93 لاکھ 66 ہزار 601 ہوگئی ہے۔ ایکٹیو کیسز 20،335 سے گھٹ کر 5 لاکھ 52 ہزار 659 رہ گئی ہے۔ اسی عرصے میں 907 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر تین لاکھ 97 ہزار 637 ہوچکی ہے۔ملک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی شرح 1.82 فیصد ، شفایابی کی شرح 96.87 فیصد اور اموات کی شرح 1.31 ہوگئی ہے۔ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘ سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹرمیں ایکٹیو کیسز4372 سے گھٹ کر اب اس کی مجموعی تعداد 1،21،050 رہ گئی ہے۔ دریں اثناریاست میں 10812 مریضوں کی شفایابی کے بعد کورونا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 5800925 ہوگئی ہے جبکہ 287 مریضوں کی موت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 121573 ہوچکی ہے۔ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 3450 سے گھٹ کر 97615 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 93 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد بڑھ کر 34836 اور ریاست میں اب تک 2704755 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ریاسر کیرالہ میں اسی عرصے کے دوران ایکٹیو کیسز 3576 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 96472 رہ گئی ہے اور 11529 مریضوں کی شفایابی سے ریاست میں کورونا کو شکست دینے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 2787،496 جبکہ ہلاکتوں کی110سے بڑھ کر مجموعی تعداد 12،989 ہوچکی ہے۔ریاست تمل ناڈو میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 1847 سے گھٹ کرمجموعی تعداد 40954 رہ گئی ہے۔ مزید 98 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے اموات کی مجموعی تعداد 32388 اوراس ریاست میں اب تک 2397336 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز 42252 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں کوروناوائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد 1827214 جبکہ ریاست میں اب تک 12630 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست مغربی بنگال میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 304 سے گھٹ کر 21580 پر رہ گئے ہیں۔ مجموعی طور پر اس ریاست میں 17644 مریض اس وبا کی وجہ سے ہلاک اور اب تک 1457486 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 433 سے گھٹ کر 13869 رہ گئے ہیں جبکہ اب تک 3644 مریضوں کی موت اور اس ریاست میں جان لیوا وبا سے 604093 افرادشفایاب ہو چکے ہیں۔ریاست چھتیس گڑھ میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 388 سے گھٹ کر 6208 رہ گئے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی 974049 افراد کورونا سے شفایاب جبکہ مزید 6 مریضوں کی ہلاکت کی وجہ سے مرنے والوں کی تعداد 13437 ہوگئی ہے۔ریاست پنجاب میں کورونا کے ایکٹیو کیسز 381 سے گھٹ کر 3639 رہ گئے ہیں اور انفیکشن سے نجات پانے والوں کی تعداد 575486 ہوگئی ہے جبکہ 16011 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ریاست گجرات میں ایکٹیو کیسز 222 سے گھٹ کر 3465 رہ گئے ہیں اور اب تک 10054 افراد ہلاک جبکہ اسریاست میں ابتک 809821 مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز 119 گھٹ کر مجموعی تعداد 3046 رہ گئی ہے۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے مزید 41 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 22559 اور اب تک 1680174 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ریاست ہریانہ میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 92 سے گھٹ کر 1593 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اس وبا کی وجہ سے 9401 افراد لقمہ اجل اور اب تک 757480 افراد شفایاب ہو چکے ہیں۔بہار میں ایکٹیو کیسز 169 سے گھٹ کر 1973 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی مجموعی تعداد 9583 اور 709908 مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 15 سے گھڑ مجموعی تعداد 1553 رہ گئی ہے۔ یہاں دو اور مریضوں کی موت کے ساتھ ہی اس جان لیوا وبا سے ہلاکتوں کی تعداد 24،967 اور اب تک قومی راجدھانی میں 1407473 مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسز 120 سے گھٹ کر مجموی تعداد 696 رہ گئی ہے اور اب تک 780101 افراد صحت مند جبکہ 8936 افراد اس وبا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ریاست راجستھان میں اب تک 8916 ، اتراکھنڈ میں 7092 ، جھارکھنڈ میں 5111 ، جموں و کشمیر میں 4310 ، آسام میں 4482 ، ہماچل پردیش میں 3476 ،اوڈیشہ میں 3930، گوا میں 3046 ، پڈوچیری میں 1745 ، منی پور میں 1130 ، چنڈی گڑھ 807 ، میگھالیہ میں 827، تری پورہ میں 675، ناگالینڈ میں 493 ، سکم میں 304 ، لداخ میں 202 ، اروناچل پردیش میں 167 ، انڈومان اور نکوبار جزائر میں 128 ، میزو رم میں 92، لکشدیپ میں 48 ، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں چار افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔