وزیر خارجہ نے طالبان رہنمائوں سے ملاقات نہیں کی

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت ہند نے آج اس بات کی تردید کی کہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے افغانستان کے طالبان رہنمائوں سے ملاقات کی ہے۔ذرائع نے سوشل میڈیا پر ایک پاکستانی صحافی کی جانب سے افغان طالبان کے رہنمائوں کی مسٹر جے شنکر سے ملاقات کے دعوے کو خارج کرتے ہوئے کہا،’ہم نے سوشل میڈیا پر کچھ رپورٹس دیکھی ہیں جن میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے کچھ طالبان کے رہنمائوں سے ملاقات کی ہے۔ ایسی رپورٹس پوری طرح سے جھوٹ، بے بنیاد اور شرارت آمیز ہیں‘۔پاکستانی صحافی نے دعویٰ کیا تھا کہ افغان طالبان کے شوریٰ کے ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ طالبان کے رہنما ملا برادر، خیراللہ، شیخ دلاور کی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی ہے۔ طالبان کے رہنمائوں نے ہندوستان کو یقین دہانی کروائی ہے کہ مستقبل میں ان کے ہندوستان سے رشتے پاکستان کی مرضی سے نہیں برتے جائیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا