پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت 198 لاکھ ٹن اناج مختص

0
0

یواین آئی

نئی دہلی؍؍حکومت نے پردھان منتری غریب کلیان ان یوجنا کے تحت جولائی سے نومبر تک غذائی اناج دستیاب کرانے کے کئے 198.78 لاکھ ٹن اناج مختص کیا ہے۔وزارت فوڈ اینڈ سپلائی کے مطابق اس اسکیم کے تحت آٹھ ریاستوں نے اناج اٹھانا شروع کردیا ہے۔ ان ریاستوں میں چھتیس گڑھ، گجرات، ہریانہ، ہماچل پردیش، کیرالا، اڈیشہ، تلنگانہ اور تریپورہ شامل ہیں۔ ان ریاستوں نے کل تک 1.06 لاکھ ٹن اناج اٹھایا ہے۔کورونا بحران کے سبب معاشی مسائل کے پیش نظر غریبوں کے لئے پردھان منتری کلیان ان یوجنا کی شروعات کی گئی ہے۔ اس کے تحت مئی اورجون کے دوران ہرماہ فی شخص پانچ کلو ناج مفت دستیاب کرائے گئے ہیں۔ اس کے بعد نومبر تک اس میں توسیع کی گئی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا