جموں میں ڈرون حملے کے بعد پنجاب پولیس، بی ایس ایف ہوئی محتاط

0
0

لازوال ڈیسک

چنڈی گڑھ؍؍جموں میں ایئرفورس بیس پر ڈرون حملے کے بعد پنجاب کے ڈائرکٹر جنرل پولیس دنکرگپتا نے آج بارڈرسیکیورٹی فورس (بی ایس ایف) اورپولیس افسران کے ساتھ میٹنگ کرکے ڈرون حملے کے سبب سکیورٹی خطرات کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی بنانے پربات کی۔ڈائرکٹر جنرل پولیس نے گزشتہ دوسال کے واقعات کا مطالعہ کرکے ان علاقوں، جہاں ڈرون دیکھے گئے ہیں، کی نشاندہی کرنے کو کہا۔ مسٹر گپتا نے سرحدی علاقوں میں روڈنیٹ ورک پر انفراریڈ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کی تجویز دیتے ہوئے افسران کو ہدایت دی کہ خطرات والے علاقوں اورشاہراہوں پر ممکنہ کیمرہ پوائنٹ کی فہرست بنائیں۔اسی کے ساتھ مسٹر گپتا نے امرتسر پولیس کمشنر اور سرحدی اضلاع کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹس کو منشیات کے اسمگلروں کے خلاف مہم تیز کرنے کی بھی ہدایت دی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا