مقصد ای کامرس پلیٹ فارم میں شفافیت لانا اور ریگولیٹری نظام کو مزید مضبوط کرنا ہے
یواین آئی
نئی دہلی؍؍حکومت نے صارفین کے مفادات کی حفاظت اور بازار میں آزاد اور غیرجانبدارانہ مقابلے کی حوصلہ افزائی کے لئے صارف تحفظ (ای کامرس) رولز 2020میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔مجوزہ ترامیم کا مقصد ای کامرس پلیٹ فارم میں شفافیت لانا اور ریگولیٹری نظام کو مزید مضبوط کرنا ہے۔ صارفین تحفظ (ای کامرس) قانون۔2020میں ترمیم کے لئے پندرہ دنوں کے اندر (چھ جولائی، 2021) مشورے مانگے گئے ہیں۔صارفین امور محکمہ کے مطابق ای کامرس میں نامناسب تجارتی طریقوں کو روکنے کے مقصد سے مرکزی حکومت نے 23جولائی سے صارفین تحفظ فیڈریشن سے ای کامر اکوسسٹم میں موجود فریب دہی اور نامناسب تجارتی طریقوں کے خلاف کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔اس طرح کی افسوسناک واقعات میں اضافے نے بازار میں صارفین اور کاروباری جذبات کو منفی طورپر متاثر کیا ہے، جس سے کئی لوگوں کو کافی پریشان اور مشکلات درپیش آئی ہیں۔ ایسا دیکھا گیا کہ ای کامرس میں ریگولیٹر ی نگرانی کی واضح طورپر کمی تھی جس کے لئے فوری طورپر کارروائی کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ ای کامرس پلیٹ فارم کی تیزی سے ترقی سے مارکٹ پلیس ای کامرس اداروں نے نامناب تجارتی طریقے شروع کردیئے ہیں جس میں کچھ فروخت کنندگان کو فروغ دینے کے لئے نتائج میں جوڑ توڑ،کچھ فروخت کنند گان کو ترجیح، بالواسطہ طورپر فروخت کنندگان کو ان کے پلیٹ فارم میں چلانا، صارفین کی آزاد پسند کو متاثر کرنا، ایکسپائری کے قریب مال فروخت کرنا وغیرہ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ای کامرس پلیٹ فارم پر تیسرے فریق کے فروخت کنندگان کی طرف سے روایتی فلیش فروخت پر بندی نہیں ہے، لیکن کچھ ای کامرس ادارے ’بیک ٹو بیک‘ یا ’فلیش‘ سیل لاکر صارفین کی پسند کو محدود کرتے ہیں جس میں پلیٹ فارم پر فروخت کرنے والا کوئی ڈیلر انوینٹری یا آرڈر کو پورا کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے بلکہ پلیٹ فارم کے ذریعہ کنٹرول کردہ دوسرے فروخت کرنے والے کے ساتھ صرف ’فلیش یا بیک ٹو بیک‘ آرڈر پورا کرتا ہے۔ یہ یکساں مواقع کو روکتا ہے آخر یں گاہک کی پسند کو محدود کرتا ہے اور قیمتوں میں اضافہ کرتا ہے۔صارفین کے مفاد کی حفاظت، ان کا استحصال روکنے اور بازار میں آزاد اور غیرجانبدارانہ مقابلہ کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے حکومت صارفین تحفظ (ای کامرس) قانون 2020میں مجوزہ ترامیم کا مسودہ شیئر کررہ ہے۔ مجوزہ ترامیم کا مقصد ای کامرس پلیٹ فارم میں شفافیت لانا اور نامناسب تجارتی طریقوں کو روکنے کے لئے ریگولیٹر ی نظام کو مزید مضبوط کرنا ہے۔کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2019اور قواعد کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لئے چیف تعمیلی افسر کی تقرری، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ 24×7ہم آہنگی کے لئے ایک نبوڈل رابطہ شخص،ان کی ہدایات پر عمل یقینی کرنے کے لئے حکام اور ای کامرس پلیٹ فارم پر صارفین کی شکایتوں کے ازالہ کے لئے مستقل طورپر رہنے والے شکایت افسر کی تقرری کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ ایکٹ کے التزامات اور قواعد پر موثر عمل درامد کو یقینی کرے گا اور ای کامرس اداروں سے متعلق شکایت ازالہ نظام کو بھی مضبوط کرے گا۔ہر ایک ای کامرس اکائی کے رجسٹریشن کے لئے خاکہ تیار کیا گیا ہے جس میں اسے صنعت اور داخلی تجارت کو فروغ دینے کے محکمہ (ڈی پی آئی آئی ٹی) کے پاس اپنا رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ رجسٹریشن کی تعداد کو ویب سائٹ پر خاص طورپر پیش کیا جائے گا، ساتھ ہی ای کامرس اکائی کو دیئے گئے ہرایک آرڈر کو بھی دکھانا ہوگا۔ ای کامرس اداروں کا رجسٹریشن اصل ای کامرس اداروں کا ایک ڈیٹا بیس بنانے میں مدد فراہم کرے گا اور یہ یقینی بنائے گا کہ صارفین اس پلیٹ فارم کے ذریعہ لین دین کرنے سے پہلے ای کامرس اکائی کی حقیقت کی تصدیق کرنے کے اہل ہوں۔یہ یقینی کرنے کے لئے گھریلو مینوفیکچررس اور سپلائر کے ساتھ ای کامرس پلیٹ فارم پر مناسب اور مساوی سلوک ہو، ایسے نظام کی بات کہی گئی ہے کہ جب ایک ای کامرس اکائی امپورٹڈ سامان یا خدمات پیش کرے تواس کے اصل ملک کی پہچان کرنے کیلئے ایک فلٹر نظام ہوگا اور گھریلو سامانوں کے لئے مناسب موقع یقینی کرنے کے لئے متبادل پیش کیا جائے گا۔یہ یقینی کرنے کے لئے کہ صارفین اس صورتحال میں منفی طورسے متاثر نہیں ہوں، جب فروخت کنندہ لاپرواہی کے سبب سامان یا سروس فراہم کرنے میں ناکام رہتا ہے اور مارکٹ پلیس اسی کامرس کاائی کے ذریعہ مقررہ فرائض اور ذمہ داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتا ہے۔ ایسے میں ہر ایک مارکٹ پلیس ای کامرس اکائی کے لئے ذمہ داری (واجبات یا ذمہ داری) کا التزام کیا گیا ہے۔