بی این کالج آف جموں کے زیر اہتمام عالمی یوم یوگا پر آن لائن تقریب منعقد
لازوال ڈیسک
جموں//بی این کالج آف ایجوکیشن ، سنجواں جموں کے زیر اہتمام عالمی یوم یوگا کا دن منایا گیا۔ جبکہ اس دوارن کالج کے اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اور آن لائن طرز عمل سے طلباء کو محترمہ شفا ء النسا اور دیگر ان کی موجودگی میں یوگا مشقیں کرائی گئیں اور تمام شرکاء نے بیٹھے اور کھڑے آسنوں کا مظاہرہ کیا۔اس دوارن انہوں نے روزمرہ زندگی میں یوگا آسنوں کی اہمیت اور افادیت کو بھی بیان کیا کہ کس طرح ہم یوگا کے ذریعہ اپنے جسم کو مضبوط اور صحت مند رکھ سکتے ہیں ۔ اس موقع پر وسیم کوہلی ایم ڈی ، بی این کالج آف ایجوکیشن نے طلبائاور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا۔ وہیں لیاقت چوہدری انچارج اکیڈمیکں نے بھی اپنے خٰیالات میں روزمرہ کی زندگی میں یوگا کی اہمیت پر زور دیا۔جبکہ یوم یوگ پر گفتگو کرنے والے دیگر طلبا میں سومیرا ، نگہت ، افسانہ ، افشہ ، نمرھا اور انیسہ شامل ہیں۔واضح رہے یہ پروگرام کالج پرنسپل محترمہ للت کماری کی نگرانی میں منعقد ہوا ور محترمہ آسیہ شبیر نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا ۔