حقیقی ہیروسونوسود سے ملاقات کیلئے ایک اور نوجوان تلنگانہ سے پیدل نکل پڑا

0
0

حیدرآباد،//فلم اداکار سونو سود جنہوں نے کورونا کی پہلی اور دوسری لہر کے دوران ضرورت مندوں کی مدد کرتے ہوئے ان کے دلوں کو جیت لیا ہے، سے ملاقات کیلئے تلنگانہ کا ایک اور نوجوان پیدل ممبئی کیلئے روانہ ہوا۔حال ہی میں اس تلگو ریاست کے ضلع وقارآباد سے تعلق رکھنے والا ایک نوجوان جو اداکار کے کاموں سے کافی متاثر رہا نے حال ہی میں تلنگانہ سے پیدل چل کر ممبئی میں ان سے ملاقات کی تھی۔اسی نوجوان کے جذبہ سے سرشار ہوکر ایک اور نوجوان سونوسود سے ملاقات کیلئے روانہ ہوا۔اس نوجوان کا تعلق ضلع محبوب نگر کے نیلاکودورومنڈل کے مونوگالاویڈوکو گاوں سے ہے۔وہ کل صبح 6بجے شہر حیدرآباد کے بنجاراہلز سے روانہ ہوا۔اس نے ضلع رنگاریڈی کے موکل علاقہ میں توقف کیا۔ہاتھ میں اداکار کی تصویر تھامے اس پُرجوش نوجوان کا کہنا ہے کہ ممبئی ہائی وے پر پیدل روانہ ہورہا ہے۔اس نے کہا کہ گذشتہ سال سے وہ سونوسود کا بڑا مداح بن گیا ہے۔وہ حقیقی ہیرو سے ملاقات کیلے جارہا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا