پارٹی کی سیاسی امور سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ طلب

0
0

آج لیں گے صلاح مشورہ کرکے حتمی فیصلہ :محبوبہ مفتی
لازوال ڈیسک

سری نگر؍؍پی ڈی پی صدرمحبوبہ مفتی نے مرکزسے مجوزہ میٹنگ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ اُن کی پارٹی کی سیاسی امورات سے متعلق کمیٹی کے اتوارکوطلب کی گئی میٹنگ میںاس پیش رفت پرتبادلہ خیال کے بعدفیصلہ لیاجائیگا ۔محبوبہ مفتی کاکہنا تھاکہ ہاں مجھے مرکز سے ایک فون کال آئی اورمجھے میٹنگ میں شرکت کیلئے رسمی دعوت بھی دی گئی ۔انہوں نے کہاکہ 24جون کودہلی میں ہونے والی اس میٹنگ کی صدارت وزیراعظم مودی کریں گے ۔محبوبہ مفتی کاتاہم کہناتھاکہ انہوں نے ابھی میٹنگ میں شرکت کافیصلہ نہیں لیا ہے ۔پی ڈی پی صدرنے کہاکہ میں نے پارٹی کی سیاسی امورات سے متعلق کمیٹی کی میٹنگ اتوارکوطلب کی ہے ،جس میں مرکزی سرکارکی دعوت کامعاملہ زیرغورلایاجائیگا۔پی ڈی پی صدر کاکہناتھاکہ ابھی یہ واضح نہیں کہ مجوزہ میٹنگ کاایجنڈا کیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ابھی مرکز اورجموں وکشمیرکے لیڈروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کاایجنڈا واضح نہیں ہے ۔محبوبہ مفتی کاکہناتھاکہ نئی دہلی سے کئے گئے فون پراُنھیں بتایاگیاکہ 24جون کووزیراعظم کی زیرصدارت منعقد ہونے والی میٹنگ میں جموں وکشمیرکی عمومی صورتحال کاجائز ہ لیاجائیگا اوراسبات پرغورکیا جائیگاکہ سیاسی عمل کوکیسے آگے بڑھایا جائے ۔انہوں نے کہاکہ اتوارکوہونے والیPAC میٹنگ میںاسبات کاحتمی فیصلہ لیاجائیگاکہ آیا پی ڈی پی مرکزکی جانب سے بلائی گئی میٹنگ میں شرکت کرے گی کہ نہیں ۔خیال رہے پی ڈی پی کی سیاسی امورات سے متعلق کمیٹی 15ممبران پرمشتمل ہے تاہم ان میں سے ایک ممبر محمدخورشید عالم نے کچھ ماہ قبل پارٹی سے علیحدگی اختیار کی تھی ۔کمیٹی کے دیگر ممبران میں محبوبہ مفتی کے علاوہ عبدالرحمان ویری ،محمدسرتاج مدنی ،غلام نبی لون ہانجورہ،ڈاکٹر محبوب بیگ،نعیم اختر،سریندرچودھری،یشپال شرما،تصدق حسین ،صوفی عبدالغفار،نظام الدین بٹ،آسیہ نقاش،فردوس ٹاک اورایڈووکیٹ محمدیوسف بٹ شامل ہیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا