اجے دیوگن نے رودرا کے لئے بطور معاوضہ 125 کروڑ روپیے لئے

0
0

ممبئی //بالی ووڈ کے سنگم اسٹار اجے دیوگن اپنی آنے والی فلم رودر کے لئے 125 کروڑ روپئے بطور فیس لے سکتے ہیں۔
اجے دیوگن اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو رودرا : دی ایج آف ڈارک نیس‘ کے ساتھ کر رہے ہیں۔ اجے دیوگن نے سیریز ‘رودر’ کی شوٹنگ شروع کردی ہے۔ یہ فلم ہالی ووڈ اداکار ادریس ایلبا کی ہٹ ٹی وی سیریز ’لوتھر‘ کا ہندی ریمیک ہے۔اس سیریز کو بی بی سی ون کے ساتھ مل کر اپلاؤس انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہا ہے۔ اس شو کی شوٹنگ دو ماہ تک جاری رہے گی۔ اجے اس میں ایک مختلف انداز میں نظر آئیں گے۔ بتایا جارہا ہے کہ اجے کو اس ڈیجیٹل پروجیکٹ کے لئے بطور فیس 125 کروڑ روپے ملیں گے۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو اجے او ٹی ٹی میں ڈیبیو کرنے والے سب سے مہنگے اداکار بن جائیں گے۔
یہ بھی کہا جارہا ہے کہ’رودرا: ایج آف ڈارک نیس‘ ایک کرائم تھرلر ویب سیریز ہے جس میں ایک پولیس اہلکار آخر تک پہنچتے پہنچتے ایک نفسیاتی مجرم بن جاتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا