جامع مسجد کے ویکسینیشن سینٹر پر نظر آئی گنگا جمنی تہذیب کی چھلک

0
0

امام صاحب کے اعلان پر غیر مسلموں نے بھی لگوائی ویکسین
سیتامڑھی۔//جمعہ کے دن ضلع کے کورٹ بازار میں واقع مدرسہ اسلامیہ عربیہ جامع مسجد میں ویکسینیشن کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں مدرسہ کے پرنسپل محمد علی مرتضیٰ، جامع مسجد کے امام محمد ارشاد، اسسٹنٹ ٹیچر تنویر عالم کے ذریعہ مسجد سے ویکسی نیشن کے لئے اعلان کیا گیا جس میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ آکر بڑے پیمانے پر کورونا ویکسین لگوائیں اور غلط فہمیوں کو دور کریں۔ اس اپیل پر قرب وجوار کے مسلم اور غیر مسلموں نے بڑی تعداد میں سینٹر پر پہنچ کر ویکسین لگوائی جس کی ابتداء مدرسہ کے استاد محمد علی مرتضیٰ نے خود ویکسین لے کر کی۔
مذکورہ سیشن میں سینٹر پر ہی رجسٹریشن کی سہولت تھی، جہاں مستفید افراد اپنے آدھار نمبر اور فون نمبر کے ذریعے اندراج کرکے کوویڈ کی ویکسین حاصل کررہے تھے۔ اس میں 18 پلس اور 45پلس کے لوگوں کے لئے ویکسین کی سہولت دستیاب تھی۔ بلاتفریق مذہب وملت مسلم اور غیر مسلم بڑی تعداد میں حصہ لے رہے تھے جن میں خصوصا خواتین کی موجودگی قابل تعریف تھی۔
افواہوں پر توجہ نہ دیں:ڈسٹرکٹ امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر اے کے جھا نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ویکسین کے لئے ہلکے بخار، انجیکشن کے مقام پر درد، جسم میں درد جیسی علامات دیکھی جاسکتی ہیں۔ یہ اثرات یا تو خود ہی ختم ہوجاتے ہیں یا وہ علامتی ادویات کے استعمال سے فوراًختم ہوجاتے ہیں۔ ایک بار جب ویکسین دی جاتی ہے تو مدافعتی نظام 12 ہفتوں تک برقرار رہتا ہے۔ اسی وجہ سے دونوں خوراکوں کے درمیان اتنے دن کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔
ضلع سیتامڑھی کے امیونائزیشن آفیسر ڈاکٹر اے کے جھا، پیرامل صحت سے ڈی ٹی ایم روی رنجن کمار وجے شنکر پاٹھک، یونیسف سے نوین کمار سریواستو، ڈبلیو ایچ او کے ایس ایم او ڈاکٹر نریندر، کیئر انڈیا سے تعلق رکھنے والے ضلعی نمائندے انوکریتی شرما ویکسینیشن سائٹ پر موجود تھے اور اپنا ضروری تعاون دے رہے تھے۔ وہیں این ایم مادھوری، ڈیٹا آپریٹر شنکر اور بی ایم سی جئے کشور سنگھ کے ذریعہ لوگوں کو ویکسینیٹ کیا جارہا تھا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا