پاکستان کا جائزہ اور نظر ثانی بل عالمی قوانین کی خلاف ورزی: ہندوستان

0
0

نئی دہلی،// ہندوستان نے پاکستان میں قید ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو کو قنصلررسائی فراہم کرنے کے لئے پاکستان قومی اسمبلی سے منظور شدہ جائزہ اور نظرثانی بل 2020 میں عالمی عدالت انصاف کی دفعات کی عدم دستیابی پر اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الاقوامی عہدکی صریح خلاف ورزی ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اریندم باگچی نے ورچوئل پریس کانفرنس میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے پاکستان کی قومی اسمبلی سے پاس ہونے والے جائزہ ونظرثانی بل 2020 سے متعلق رپورٹیں دیکھی ہیں۔ یہ بل اس سلسلے میں خامیوں کے ساتھ نافذ آرڈیننس کی جگہ پر لایا گیا ہے۔ عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کے مطابق مسٹر کلبھوشن جادھو کے معاملے میں مؤثر جائزہ لینے اور اس پر دوبارہ غور کرنے کے لئے اس کے پاس مشینری موجود نہیں ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا