سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد بدل

0
0

26 افسران کے تبادلوں اور تقرریوں کے احکامات ،متعدداضافی ذمہ داریوں سے فارغ
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے جمعرات کو اضافی چارج سے دو افسروں کو فارغ کرنے کے علاوہ 26 افسران کے تبادلوں اور تقریروں کے احکامات صادر کئے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے حکم نامے کے مطابق کہ انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموں و کشمیر رخسانہ گنائی جے کے اے ایس کا تبادلہ عمل میں لاکر انہیں جموں و کشمیر کے خصوصی ٹریبونل کے عہدے بطور چیرپرسن تعینات کیا گیا ہے اور اس عہدے کے اضافی چارج سے سریتا چوہان آئی اے ایس کو فارغ کردیا گیا ہے جبکہ ریحانہ بتول جے کے اے ایس کمشنر سروے اینڈ لینڈ ریکاڑس کو محکمہ ریونیو سکریٹری کے اضافی چارج کے ساتھ تبدیل کردیا گیا ہے اور انہیں گورنمنٹ سکریٹری عوامی شکایات تعینات کیا گیا جبکہ سمرندیپ سنگھ کو اضافی چارج سے فارغ کیاگیا۔ادھر حکومت کے خصوصی سکریٹری باپت محکمہ جنگلات و ماحولیات امت شرما جے کے اے ایس کو تبدیل کرکے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیکڈا تعینات کیا گیا ہے اور اس عہدے کے اضافی چارج سے سیمرندیپ سنگھ آئی اے ایس کو فارغ کیا گیا اور حکم نامے کے تحت ڈائریکٹر انڈسٹری اینڈ کامرس کشمیر ناظم ضیا خان کا تبادلہ عمل میں لا کر اسے سکیل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں بطور سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پلوامہ نریندر سنگھ بالی جے کے اے ایس کو تبدیل کر کے محکمہ جنگلات و ماحولیات میں سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔اس دوران جے اینڈ کے کیبل کار کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ماجد خلیل احمد درابو جے کے اے ایس کو تبدیل کر کے کنٹرولر لیگل میٹروولوجی جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے جبکہ کنٹرولر لیگل میٹرولوجی جے اینڈ کے محمد اکبر وانی جے کے اے ایس کو تبدیل کیا گیا ہے اور انھیں منیجنگ ڈائریکٹر جے اینڈ کے کیبل کارپوریشن تعینات کیا گیا ہے۔ادھرحکومت کے خصوصی سکریٹری محکمہ فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز رفعت عارف جے کے اے ایس کو تبدیل کر کے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج میں سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے اور ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے خصوصی سکریٹری شیخ ارشد ایوب جے کے اے ایس کو تبدیل کرکے انسپکٹر جنرل رجسٹریشن جموں و کشمیر تعینات کیا گیا ہے۔حکومت کے خصوصی سکریٹری محکمہ فلوری کلچر ، پارکس اینڈ گارڈنز رفعت عارف جے کے اے ایس کو تبادلہ کر کے محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج میں سکریٹری کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔جنرل ایڈمنسٹریشن میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز کے منتظر جے کے اے ایس فاروق احمد شاہ کو تبدیل کر کے محکمہ ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ میں سکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی میں کُسم بڈیال جے کے اے ایس جو جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز کے منتظر تھی ‘کا تبادلہ کرکے خصوصی سکریٹری کے طور پر گورنمنٹ انڈسٹریز اور کامرس ڈیپارٹمنٹ میں تعینات کردیا گیا ہے۔سڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر محمد ہارون جے کے اے ایس کو تبدیل کرکے انہیں جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کیاگیا ہے اور سیڈکو کے منیجنگ ڈائریکٹر اتل شرما اگلے احکامات تک اپنے فرائض کے علاوہ منیجنگ ڈائریکٹر سڈکوکا عہدے کا اضافی چارج بھی رکھیں گے اور اسی طرح ڈائریکٹر اسکل ڈیولپمنٹ جموں و کشمیر سجاد حسین گنائی جے کے اے ایس کا تبادلہ کرکے اسے جنرل ایڈمنسٹریشن کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جبکہ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ہی ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز کے منتظر جے کے اے ایس سورت سنگھ کو ایگزیکٹو ڈائریکٹر جے اینڈ کے انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ انسٹچوٹ تعینات کیا گیا ہے اور ساتھ ہی میں جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں ایڈجسٹمنٹ کے آرڈرز کے منتظر جے کے اے ایس سدرشن کمار کو ڈائریکٹر سکیل ڈیولپمنٹ جے اینڈ کے تعینات کیا گیا ہے۔ادھرگورنمنٹ انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایڈیشنل سکریٹری اشوک کمار پنڈتا جے کے اے ایس ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رامبن کی حیثیت سے تبادلے کے احکامات کے تحت ، ان کی موجودہ پوسٹنگ پر ہی کام کریں گے جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر پونچھ چودھری محمد راشد جے کے اے ایس کو تبدیل کر کے محکمہ فلوری کلچر ، پارکس اور باغات کے خصوصی سکریٹری کے عہدے پر تعینات کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاسی راجندر کمار شرما جے کے اے ایس کو تبدیل کرکے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر رامبن تعینات کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا