پیرکی گلی :50سالہ خاتون پھسل کرلقمہ اجل

0
0

لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍سرنکوٹ پونچھ میں ایک 50سالہ مغل روڑ کے نزدیک ایک پہاڑ سے پھسل کر گرنے سے ا زجان ہوگئی ۔سرحدی ضلع پونچھ کے سرنکوٹ علاقہ میں مغل روڑ کے نزدیک اوقع ایک بالائی علاقہ سے گزررہی ایک خاتون کافی اونچائی سے گرگئی اوراسکی موت واقعہ ہوئی ۔بتایا جاتاہے کہ 50سالہ سبزا بیگم زوجہ چاندمحمد ساکنہ سواری کوٹرنکاراجوری ناگا سری علاقہ میں پیرکی گلی کے نزدیک ایک پہاڑی سے پیدل چل رہی تھی کہ یہ خاتون اچانک پھسل جانے سے پہاڑی سے کافی نیچے گرپڑی ۔کافی اونچائی سے گرجانے کے باعث مذکورہ خاتون کی موقعہ پرہی موت واقعہ ہوگئی ۔پولیس نے اس حادثے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایاکہ خاتون کی نعش کوبرآمد کرکے ضروری قانونی وطبی لوازمات پورے کئے گئے اورخاتون کی میت کولواحقین کے سپردکیاگیا جبکہ اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا