IRCON سے سرنگ کے کام کا معاہدہ حاصل کرنے کیلئے دھوکہ دہی اور جعلسازی کا ہے الزام

0
0

کرائم برانچ جموں نے بیگ کنسٹرکشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر اور دیگران کے خلاف مقدمہ درج کیا
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ کرائم برانچ جموں نے قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت عمران بیگ ولد اشرف بیگ ساکنہ بٹھنڈی (منیجنگ ڈائرکٹر ، بیگ کنسٹرکشن کمپنی پرائیوٹ لمیٹڈ) ، موہت سنگھ ولد بلویر سنگھ ساکنہ گوپال نگر تحصیل اور ضلع متھرا ، ایچ نمبر 239/220 یوپی (اکاؤنٹنٹ منیجر بی سی سی) (3) ترون کھنہ (سی اے) ولد شیو پرکاش ساکنہ91 گرین ایونیو لین نمبر 4 ترکوٹہ نگر جموں، راہل شرما (CA آڈیٹر) ولد جے پی شرماساکنہA-90پنداراروڈ، نئی دہلی اور دیگران کے خلاف بیلنس شیٹ میں مجرمانہ سازش میں ملوث ہونے کے الزام میں مقدمہ درج کیا ہے ۔واضح رہے مذکورہ لوگوں نے IRCONسے اپنی بیلنس شیٹوں کے ذریعے ٹنل کے کام کا ٹھیکہ لے لیا اور شکایت کنندہ للت اگروال ، منیجنگ ڈائریکٹر – امرتانشو انفراسٹرکچر اینڈ مینجمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ) کے ساتھ9 کروڑ روپے سے زائد کی جعلسازی کی ،جہاںجعلسازی کے ذریعہ تمام مشینری ، سازوسامان ،پلانٹس ، جے وی کے اسٹورز (جوائنٹ وینچر) کو بھی غیر قانونی طور پر رکھا۔اس سلسلے میںکرائم بریچ جموں میں ایک تحریری شکایت موصول ہوئی ہے ، جس میں شکایت کنندہ للت اگروال ، منیجنگ ڈائریکٹر – امرتانشو انفراسٹرکچر اینڈ مینجمنٹ پرائیوٹ۔ لمیٹڈ (اے آئی ایم پی ایل) نے الزام لگایا کہ بیگ کنسٹرکشن کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ (بی سی سی) ، چراگ کالونی بٹھنڈی موڑ جموں اور دیگران نے اس کے ساتھ دھوکہ دہی اور جعلسازی کا ارتکاب کیا ہے۔تاہم شکایت موصول ہونے پر ، کرائم برانچ نے معاملے کی ابتدائی تصدیق کی اور تحقیقات کے دوران مطلوبہ ریکارڈ کے ساتھ ساتھ دستاویزات / زبانی شواہد اکٹھا کیے ۔ علاوہ ازیں گواہوں کے بیان بھی درج کئے گے ۔وہیں کرائم برانچ نے مذکورہ ملزمان کے خلاف معاملہ درج کر کے تحقیقات شروع کی ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا