تعاون سے اس لڑائی کو جیتیں گے

0
0

پیسے والے ضرورتمندکی مددکریں،کوئی بھوکانہیں رہناچاہئے:اروِند کجریوال

لازوال ڈیسک

نئی دہلیدہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے پیر سے ریاست میں شروع ہوئے لاک ڈا ون میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے ۔مسٹر کیجریوال نے ٹویٹ کرکے کہا،“آج سے دہلی میں لاک ڈا ون شروع۔دہلی کے میرے عوام ،آپ نے انفرادی پریشانی اٹھاکر آلودگی کوہرانے کے لئے طاق اور جفت کردکھایا۔آپ نے ڈینگی کے خلاف بڑی مہم کو اپنایا۔مجھے یقین ہے کہ کوویڈ 19 سے اپنے کنبے کو بچانے کے لئے آپ لاک ڈا ون میں بھی اپنا تعاون دے کر اس لڑائی کو جیتیں گے“ ۔ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا،”دہلی میں 30 معاملے ،23 غیرملکوں سے لوٹے لوگ،7 ان سے انفیکٹڈ ان کے گھروالے ۔فی الحال دہلی کی حالت قابومیں ہے ،دوسرے ملکوں سے پتہ چلتا ہے کہ اگر ابھی سختی نہیں کی گئی تو حالات جلد بے قابو ہول سکتے ہیں۔اس لئے لاک ڈا ون پر عمل کریں تاکہ حالات بے قابو نہ ہوں“۔ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا،”آج دہلی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔دہلی میں لاک ڈا ون ہونے کے باوجود یہ کرنا ضروری ہے کیونکہ بجٹ پاس کئے بغیر حکومت ایک اپریل سے پیسے خرچ نہیں کر پائے گی“۔واضح رہے کہ اتوار کو دہلی حکومت نے کورونا وائرس کے خطرے کوروکنے کے لئے پیر سے 31 مارچ تک دارالحکومت کو لاک ڈا ون کرنے کا اعلان کیاتھا۔لیفٹننٹ گورنر انل بیجل اور مسٹر کیجریوال نے اس کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ اس دوران کچھ ضروری خدمات کو چھوڑ کر سبھی سرگرمیاں پوری طرح بند رہیں گی۔لاک ڈا ون کے دوران دہلی کے بارڈر سے جڑے سبھی بارڈر سیل کیئے جارہے ہیں۔صرف ضروری اشیاجیسے دودھ سبزیاں ،پھیل وغیرہ کو لانے والے گاڑیوں کو ہی دہلی میں داخلہ دیاجائے گا۔انہوں نے کہا کہ دہلی ہوائی اڈے سے سبھی پروازیں بند رہیں گی اور اس دوران صرف ،سبزی ،دودھ اور کرانہ اسٹور کھولنے کی اجازگ رہے گی۔انہوں نے کہا کہ دہلی میں سامان کی کسی بھی قسم کی قلت نہیں ہے اور کالا بازاری کرنے والوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے گی۔اس سلسلے میں ابھی تک 327شکایتوں پر 437 معاملے درج کئے جاچکے ہیں

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا