مئیر جموں مونسپل کارپوریشن نے جی ایم سی جموں میں کرونا مثبت مریضوں کے خدمتگاروں کو ضروری اشیاء تقسیم کی
لازوال ڈیسک
جموں//کووڈ 19کے پھیلنے کی وجہ سے پیدا ہونے والی موجودہ صورتحال کے پیش نظر آج یہاں جموں میونسپل کارپوریشن کے مئیر چندر موہن گپتا نے دیگر معزز شہریوں کے ساتھ مل کر جی ایم سی جموں میں کرونا مثبت مریضوں کے خدمتگاروں کیلئے کھانے پینے کے مختلف سامان ، پینے کے صاف پانی ، اور فیس ماسک تقسیم کئے۔ واضح رہے گورنمنٹ میڈکل کالج جموں میں زیر علاج کرونا مثبت مریضوں کو ضروری اشیاء تقسیم کرنے کے دوران میئر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے لگائے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے، اس جان لیوا بیماری کے معاملات میں اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے ، مریضوں کی دیکھ بھال کے لئے روزانہ کمانے والے افراد کے ساتھ ساتھ اسپتال میں آنے والے خدمت گزار بھی بہت مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں اور یہ کسی بھی قسم کی اشیائے ضروریہ کھانے کی اشیاء حاصل کرنے سے قاصر ہیں۔جبکہ لاک ڈائون کے چلتے کھانے پینے والے دھابے وغیرہ بند ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہر قسم کے اقدامات کررہے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن کے اس اہم دور میں معمول کی بنیاد پر ان روز مرہ کمانے والوں کو زیادہ سے زیادہ کھانا، ضروری اشیاء فراہم کی جاسکیں۔ انہوں نے تمام سماجی تنظیموں ، غیر سرکاری تنظیموں کے ساتھ ساتھ جموں کے نامور شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت کے دوران اپنے آس پاس میں مقیم ضرورت مند ، غریب اور روز مرہ اجرت مندوں کو کھانا اور دیگر ضروری سامان کی فراہمی کے لئے اس عظیم مقصد کے لئے آگے آئیں۔