لداخ میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 5 از جان، 202 نئے معاملات درج

0
0

لیہہ، //لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پانچ مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی جس کے ساتھ یونین ٹریٹری میں کورونا سے فوت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 170 تک پہنچ گئی۔
فوت ہونے والوں میں سے 4 کا تعلق ضلع لیہہ جبکہ ایک کا تعلق ضلع کرگل سے ہے۔
محکمہ اطلاعات و رابطہ عامہ لیہہ کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ لداخ یونین ٹریٹری میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 5 مریضوں کی کورونا سے موت واقع ہوئی، 156 مریض صحتیاب ہوئے جبکہ 202 نئے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔
ٹویٹ میں کہا گیا کہ 202 مثبت کیسز میں سے ضلع لیہہ میں 164 کیسز جبکہ ضلع کرگل میں 38 کیسز درج ہوئے ہیں۔
ٹویٹ کے مطابق یونین ٹریٹری میں کورونا مثبت مریضوں کی کل تعداد 1583 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے 1300 ضلع لیہہ میں جبکہ 283 ضلع کرگل میں ہیں۔
میڈیا بلیٹن کے مطابق لیہہ کے کے بی آر ہوائی اڈے پر گذشتہ روز 293 مسافروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جبکہ مونڈا چیک پوائنٹ پر 38 مسافروں بشمول ڈرائیوروں کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا