اگلے ہفتے اس معاملے کی سماعت کی جائے گی:عدالت
یو این آئی
نئی دہلی؍؍ سپریم کورٹ کورونا کے وبا کی وجہ سے موت کے خدشے کی بنیاد پر منظور شدہ ضمانت کے خلاف آئندہ ہفتے اتر پردیش کی اپیل پر سماعت کرے گی الہ آباد کے سنگل بینچ نے کورونا کے وبا کی وجہ سے موت کے اندیشے کے بنیاد پر پیشگی ضمانت پر کسی ملزم کی رہائی کا حکم دیا تھا ، جسے اترپردیش حکومت نے عدالت عظمی میں چیلنج کیا ہے۔ریاستی حکومت کی طرف سے پیش ہوئے سالیسیٹر جنرل توشار مہتا نے جسٹس ونییت سرن اور جسٹس بی آر گوئی کی تعطیلاتی بینچ کے سامنے اس معاملے کا خصوصی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزم فریبی ہے اور اسے صرف کورونا سے موت کے خوف کی وجہ سے ضمانت مل گئی ہے۔عدالت نے مسٹر مہتا کے ابتدائی دلائل سننے کے بعد کہا کہ وہ اگلے ہفتے اس معاملے کی سماعت کریں گے۔قابل ذکر ہے کہ الہ آباد ہائی کورٹ نے 10 مئی کو جاری کردہ ایک حکم میں موجودہ وبا کی وجہ سے موت کے اندیشے کو پیشگی ضمانت کی ایک مستند بنیاد کے طور پر مانا تھا