این وائی سی اور جی آر ایس کو سرکار مستقل کرکے ہمارے اہل واعیال کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے: مقصود احمد
ریاض ملک
منڈی// عالمی وباء کے چلتے جہاں طبعی عملہ اور پولیس انتظامیہ متحرک ہے ،وہیں محکمہ دیہی ترقی کے تمام ملازم اس وباء کو روکنے اور عوام میں بیداری پیدا کرنے میں پیش پیش ہیں۔ محکمہ دیہی ترقی سے منسلک این وائی سی اور جی آر ایس ،جو گزشتہ قریب دوسال سے کرونا وباء کے دوران مکمل طور پر دوردراز اور پہاڑی علاقوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔لیکن ابھی تک ان کو کوئی بھی سرکار یا انتظامیہ کی جانب سے معاونت یا سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہے۔ اس حوالے سے مقصود احمد نے لازوال کے نام اپنے پیغام میں کہاکہ اس وقت این وائی سی اور جی آر ایس محکمہ میں متواتر کام کرتے ہیں وباء کے دوران سنیٹائیزیش اندراج یا کہ دوسری ضروری معلومات عوام تک پہنچانے میں این وائی سی اور جی آر ایس پیش رہتے ہیں۔لیکن افسوس کہ آج تک ان کو کوئی بھی سہولیات نہیں ملاہے۔ اور نہ ہی ان کو مستقل پالیسی کے تحت مستقل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا اگر ہم بھی کبھی کووڈ کے شکار ہوتے ہیں تو ہمارے اہل واعیال کا کیا حشر ہوگا۔ وہ کس در پر جاکر بھیک مانگیں گے۔ جب کہ ہمارا کوئی کھاتہ ہی نہ ہوگا۔ انہوں نے لیفٹینٹ گورنر انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ این وائی سی اور جی آر ایس کے بارے میں واضح پالیسی مرتب کرکے ان کے اور ان کے بچوں کے ساتھ انصاف کا معاملہ کرے۔