معروف وکیل ایڈوکیٹ محمد اسحاق کی موت پر ہم لواحقین کے ساتھ غم میں برابر کے شریک ہیں۔محمدعارف گنائی

0
0

لازوال ڈیسک
جموں//یقیناً جب سے محترم ایڈوکیٹ محمد اسحاق صاحب کی موت کی خبر سنی ہے تب سے دل بہت اداس ہے .مرحوم محمد اسحاق ایک ایماندار باصلاحیت صوم وصلات کے پابند نہایت ملنسار انسان تھے چند روز بیمار رہنے کے بعد کل رات انکی موت واقع ہو گئی۔ پورا علاقہ اس وقت اس خبر کو سن کر رنجیدہ ہے۔ موصوف وکیل ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بڑی کوالٹی جو رکھتے تھے وہ یہ کہ مسجد میں جاکر آذان دینا نماز کی پابندی دینی معلومات رکھنا ضرورت پڑھنے پر نماز پڑھادینا دین کو ترجیح دینا ،یہ بڑی خاصیت تھی۔ علاقہ بھینچ کے علاوہ پوری وکلاء برادری اس وقت دکھ اور افسوس میں مبتلا ہیں۔ سیاسی سماجی مذہبی ساری برادری میں بڑی بے چینی ہے ہم غم کی اس گھڑی میں انکی خاندان والوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اورہم دعاکرتے ہیں کہ باری تعالیٰ مرحوم کی حتمی مغفرت و بخشش فرمائے ۔انکی نماز جنازہ آبائی علاقہ بھینچ میں ادا کی گئی جنازے میں اور پھرگھر پر سیکڑوں کی تعداد میں گردونواح سے معززین نے شرکت کی ۔۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا