کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں طبی افسران ‘فیلڈ کمانڈر’ ہیں: مودی

0
0

نئی دہلی، //وزیر اعظم نریندر مودی نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں علاقائی اور ضلعی حکام کو فیلڈ کمانڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں زمینی پر منصوبوں اور پالیسیوں کا استعمال کرکے ہر قسم کی تدابیر کے ہتھیاروں کا مناسب استعمال کرنا ہے مسٹر مودی نے منگل کے روز ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ کچھ ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کے ضلعی اور علاقائی حکام کے ساتھ بات کرکے کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں یہ لڑائی طبی افسروں کی سربراہی میں لڑی جارہی ہے اور تمام افسران اپنے بہترین تجربات اور اسکیموں کی کامیابیوں کو شیئر کریں تاکہ انہیں ملک کے دیگر علاقوں میں بھی استعمال کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ "کورونا وائرس کے خلاف اس جنگ میں آپ سب ایک بہت اہم کردار میں ہیں۔ آپ ایک طرح سے اس جنگ کے فیلڈ کمانڈر ہیں۔ جیسا کہ کسی بھی جنگ میں ہوتا ہے، فیلڈ کمانڈر بڑے منصوبے تشکیل دیتا ہے، زمین پر لڑائی لڑتا ہے، صورتحال کے مطابق فیصلہ کرتا ہے۔ آپ سب اس وقت ہندوستان کی اس جنگ کے اہم فیلڈ کمانڈر کی حیثیت سے قیادت کر رہے ہیں”۔
انہوں نے کہا کہ افسران کو اس جنگ میں اپنے تمام ہتھیاروں یعنی منصوبوں اور تدابیر و اقدات کا صحیح استعمال کرنا چاہئے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا