عوام کی آوازاورعوام کی امیدیں

0
0

عوام کی آواز : ہم سب مل کر کووِڈ۔19 کو شکست دیں گے۔عوام کو اپنی تجاویز اور خیالات بانٹنے کے لئے ایک پلیٹ فارم دے کر حکمرانی کے عمل کو زیادہ شراکت دار اور عوام کومرکوز بنانے کے اقدام کو جاری رکھنا ’’ عوام کی آواز‘‘ ریڈیو پروگرام کی دوسری قسط کو جموں وکشمیر کی عوام نے کئی مقامات پر سماعت کرتے ہوئے پذیرائی بھی کی ہے ۔ جموں و کشمیر میں آل اِنڈیا ریڈیو سٹیشنوں کے مقامی اور پرائمری چینلوں، پروگرام کا ٹیلی کاسٹ ڈی ڈی کاشر پر بھی نشر ہوا۔یہ پروگرام اپنی نوعیت کا منفرد پروگرام ہے جس میں یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے عوامی فلاح و بہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو عوام کے ساتھ سانجھا کیا جا تا ہے ۔پروگرام کی دوسری قسط میں یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے مختلف اقدامات کو عوام کی نظر کیا گیا اور اس وقت اپنی جانوں کو خطرات میںڈالتے ہوئے عوامی خدمت کیلئے طبی عملہ کی ستائش بھی کی گئی ۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ریڈیو پروگرام کی دوسرا قسط کورونا واریئرس کو پیش کی اور لوگوں کی خدمت کے لئے اپنی جان کو خطرے میں ڈالنے پر ان کے لئے تہیہ دِل سے شکریہ اَدا کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم سب جموںوکشمیر یوٹی کے تمام بے لوث کورونا وارئروں ، ڈاکٹروں ، پیرا میڈیکس ، ایمبولنس ڈرائیوروں ، فرنٹ لائن ورکروں اور ضروری خدمات کی تیاری اور فراہمی میں ملوث افراد کا شکر گزار ہیں۔جموں وکشمیر یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے کرونا کے پیش نظر کئی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔وہیں ایل جی بذات خود ہسپتالوں کا دورہ کر کے جہاں طبی سہولیات کا جائزہ لے رہے ہیں ،ساتھ ہی موصوف طبی عملے کا حوصلہ بھی بڑھا رہے ہیں ۔عوام کی آواز پروگرام کو عوام نے خوب پسند کیا ہے جہاں ایل جی نے یو ٹی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ متعدد اقدامات کااعلان کیاوہیںلیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم نے ایسے بہت سے فیصلے لئے ہیں جو متاثرہ خاندانوں کو ریلیف فراہم کریں گے۔ اس پروگرام کے تحت ایل جی نے یو ٹی انتظامیہ کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات کا تذکرہ کیا ۔ایل جی نے کہا کہ میں سب ماسک پہننے ، ویکسی نیشن کے لئے اپنا اندراج کرنے ، ٹیسٹ کرنے اور کووِڈ وَبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے ہر وقت مناسب برتاؤ کو یقینی بنانے کی گزارش کرتا ہوں۔اس پروگرام کے تحت ایل جی موصوف نے کئی ڈاکٹروں کی خدمات کا تذکرہ بھی کیا اور حوصلہ افزائی بھی کی اور مشورات سے بھی نوازہ ۔اس وقت جہاں ہر سو ہو کا عالم ہے انتظامیہ کا یہ قدم قابل ستائش ہے لیکن عوامی فلاح اور بہتر سہولیات فراہم کرنے انتظامیہ کو مزید بہتر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عوام کو جموں و کشمیر یو ٹی انتظامیہ سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا