ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی نقل و حرکت کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری

0
0

صحافیوں کے شناختی کارڈ ہی کرفیو پاس مانیں جائیں گے : آئی جی پی کشمیر
یو این آئی
سری نگر وادی کشمیر میں کورونا کرفیو کو مزید سخت کرنے کے بیچ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے کہا ہے کہ کورونا کرفیو کے دوران ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی نقل وحمل کو یقینی بنانے کے لئے ہیلپ لائن نمبرات جاری کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کرفیو کے دروان صحافیوں کے شناختی کارڈ ہی کرفیو پاس کے بطور تسلیم کئے جائیں گے۔بتا دیں کہ ضلع مجسٹریٹ سری نگر اعجاز اسد نے منگل کو شہر میں جاری ‘کورونا کرفیو’ میں مزید سختی لانے کا اشارہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ بدھ سے سرکاری ملازمین کی نقل و حرکت کے لئے ‘پاس سسٹم’ رائج ہوگا۔کشمیر زون پولیس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا: آئی جی پی کشمیر مسٹر وجے کمار کی ہدایات پر ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے کی ڈیوٹی کے دوران نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے ہیلپ لائن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ انہیں کسی جگہ روکا نہ جاسکے’۔موصوف آئی جی پی کشمیر نے ڈاکٹروں اور نیم طبی عملے سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا کرفیو کے نفاذ کو ممکن بنانے کے لئے قانون نافذ کرنے والی ایجسنیوں کو بھر تعاون فراہم کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ کورونا کرفیو کے دوران صحافیوں کے شناختی کارڈ کرفیو پاس کے بطور تسلیم کئے جائیں گے۔کشمیر زون پولیس نے آئی جی پی کے حوالے سے ایک اور ٹویٹ میں کہا ہے: ‘ہم (جے کے پی) یہاں آپ کی آزادنہ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے ہیں۔ لیکن بمہربانی یہ بات ذہن میں رکھیں کہ کورونا وائرس بھی آزادانہ طور پر گھوم رہا ہے، جب تک ضروری ہے گھروں میں ہی رہیں، اس زنجیر کو توڑیں’۔قابل ذکر ہے کہ حکام نے وادی کشمیر میں جاری کورونا کرفیو کو بدھ کے روز مزید سخت کر دیا ہے۔عیدالفطر کے پیش نظر سری نگر کے بعض علاقوں میں منگل کو لوگوں کی کافی بھیڑ رہی جس کو دیکھتے ہوئے حکام نے کورونا کرفیو کو مزید سخت کر دیا ہے۔

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا