حکومت عید الفطر سے قبل مختلف جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کو رہا کرے: محمد یوسف تاریگامی

0
0

کہاکرونا میں غیر معمولی اضافے کے پیش نظر ان قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں
یو این آئی
سری نگر؍؍سی پی آئی(ایم) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے جموں وکشمیر و بیرونی جیلوں میں بند کشمیری قیدیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے کہا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز میں ہو رہے غیر معمولی اضافے کے پیش نظر ان قیدیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سینکڑوں کشمیری قیدی جن میں کچھ کمسن قیدی بھی شامل ہیں، جموں وکشمیر اور باہر کے جیلوں میں برسوں سے بند ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ان میں کچھ قیدی کئی برسوں سے بند ہیں جن کے کیسوں کی عدالت عظمیٰ کی حالیہ ہدایات کی روشنی میں نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔موصوف لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ تہاڑ اور دیگر جیلوں میں بند کچھ کشمیری قیدیوں کی صحت حالیہ دنوں میں مزید خراب ہوئی ہے اور اگر ان کو رہا نہیں کیا گیا تو یہ ان کے لئے خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان قیدیوں میں سے بعض عمر رسیدہ اور کئی عارضوں میں مبتلا ہیں۔مسٹر تاریگامی کا کہنا ہے کہ مناسب طبی امداد کی عدم موجودگی کے باعث یہ قیدی مایوسی اور بے کسی محسوس کر رہے ہیں اور موجودہ وبائی صورتحال کے پیش نظر ان کی کم سے کم پیرول پر رہا ئی دانشمندی ہوگی۔انہوں نے کہا: ’کئی ایسے قیدی بھی ہیں جن کے خلاف معمولی جرائم ہیں اور جن کی نظر بندی کو عدالت نے کئی بار کالعدم قرار دیا ہے اور حکومت پی ایس اے کے تحت گرفتار کئی قیدیوں پر عائد الزامات ثابت کرنے میں ناکام ہوئی ہے، ان کو فوری طور رہا کیا جانا چاہئے‘۔بیان میں موصوف کا کہنا ہے کہ سیاسی قیدیوں کی موجودہ مشکل صورتحال میں رہائی ان کے اہلخانہ کے لئے راحت رساں ثابت ہوسکتی ہے۔موصوف سینئر لیڈر نے کہا کہ عید الفطر سے قبل قیدیوں کی رہائی حکومت کی طرف سے ایک خوش آئند قدم ثابت ہوسکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا